ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق اور ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے ایل ڈی اے سیٹیزن فیسلٹیشن سنٹر کے مختلف سیکشنز کا دورہ کیا۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے سفٹڈ اور نان سفٹڈ فائلوں کی پراسیسنگ بارے بریفنگ دی۔ڈی جی ایل ڈی اے نے پراپرٹی ٹرانسفر سیل کی ورکنگ بارے بھی بریفنگ دی۔

بعد ازاں ڈی جی ایل ڈی اے اور ڈی سی لاہور نے ڈیجیٹل مانیٹرنگ یونٹ کا بھی دورہ کیا۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ایل ڈی اے کے تمام مینول نوٹسز جلد ختم کر رہے ہیں۔ایل ڈی اے اپنے تمام نوٹسز ڈیجیٹل کیو آر کوڈ کے ساتھ جاری کرے گا۔ڈیجیٹل نوٹسز کے اجراء کا مقصد جعلسازوں کے خلاف سخت ایکشن لینا ہے۔ڈی جی ایل ڈی اے نے ڈیجیٹل مانیٹرنگ یونٹ کے سافٹ ویئر بارے بریفنگ دی۔ڈیجیٹل مانیٹرنگ یونٹ سے صوبائی دارالحکومت میں بلڈنگ کنٹرول اور غیر قانونی کمرشل سرگرمیوں کی مانیٹرنگ میں مدد ملے گی۔اس موقع پر ڈائریکٹر ڈی جی ہیڈکوارٹر آصف حسین اور ڈائریکٹر سیٹیزن فیسلٹیشن سنٹر وسیم ظفر موجود تھے۔






