فضا میں بلند پرواز،زمین پر تیز ترین رفتارپاکستان کی پہلی صوبائی ایئر لائن اور پاکستان کی پہلی بلٹ ٹرین کا آغاز کیا جا رہاہے-پنجاب پہلی صوبائی ایئر لائن ”ایئر پنجاب“ اور پہلی بلٹ ٹرین چلانے کے لئے تیارہے- پہلی صوبائی ایئر لائن”ایئر پنجاب“ کاپراجیکٹ خصوصی اجلاس میں پیش کر دیا گیا-وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے”ایئر پنجاب“ پراجیکٹ کی منظوری دے دی-لاہور سے راولپنڈی بلٹ ٹرین پراجیکٹ کی اصولی منظوری بھی دے دی گئی-اجلاس میں ”ایئرپنجاب“ کے لئے فوری طور پر چار ا یئر بس لیز پر لینے کا فیصلہ کیا گیا-ابتدائی طورپر ”ایئر پنجاب“اندرون ملک ڈومیسٹک پروازیں شروع کرے گی-ایک سال کاپیریڈ مکمل ہونے کے بعد ”ایئرپنجاب“بیرون ملک پروازیں بھی شروع کر سکے گی- ”ایئر پنجاب“کے لئے جدید ترین طیارے لیز پر لینے کے لئے فوری انتظامات کا حکم دیا گیاہے-”ایئر پنجاب“ کو ملک کی بہترین ایئر لائن بنانے کے لئے ضروری انتظامات کی ہدایت کی-اجلاس میں لاہور سے راولپنڈی تک پہلی بلٹ ٹرین کے پراجیکٹ پر تفصیلی بریفنگ دی گئی-بلٹ ٹرین کے ذریعے لاہور سے راولپنڈی کے سفر کا دورانیہ تقریباً اڑھائی گھنٹے تک رہ جائے گا-پاکستان ریلوے کے اشتراک سے تیز ترین بلٹ ٹرین چلانے کے لئے مختلف آپشن کا جائزہ لیا گیا- وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی سینئر منسٹرمریم اورنگزیب کو پاکستان ریلوے سے اشتراک کار کا ٹاسک سونپ دیا- بلٹ ٹرین پراجیکٹ کے لئے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے آپشن پر بھی غورکیا جا رہاہے-پاکستان کی پہلی بلٹ ٹرین پراجیکٹ کے آغاز کے لئے اقدامات مکمل کرنے کی ہدایت کی-وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی زیر صدارت اجلاس میں پنجاب کے مزید چھ روٹس پر ہائی سپیڈ ٹرین کے لئے پلان طلب کر لیا گیا-لاہور سے شاہدرہ اور نارووال تک ہائی سپیڈ ٹرین چلائی جائے گی-لاہور سے رائیونڈ، قصور، پاکپتن سے لودھراں تک ہائی سپیڈ ٹرین چلے گی-قلعہ شیخوپورہ، جڑانوالہ سے شور کوٹ تک ہائی سپیڈ ٹرین کا روٹ ہوگا-ہائی سپیڈ ٹرین شور کوٹ سے جھنگ اور جھنگ سے سرگودھا چلائی جائے گی-لالہ موسیٰ سے سرگودھا براستہ ملکوال ہائی سپیڈ ٹرین چلائی جائے گی-فیصل آباد سے چک جھمرہ اور شاہین آباد تک ہائی سپیڈ ٹرین کا روٹ ہوگا-وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی زیر صدارت اجلاس میں لاہور ییلو لائن اور ماس ٹرانزٹ لائن گوجرانوالہ پراجیکٹ کا جائزہ لیا گیا- جناح ٹرمینل ٹھوکر نیاز بیگ تا ہربنس پورہ ییلو لائن پراجیکٹ سٹڈی 30مئی تک مکمل کرنے کی ہدایت کی- گوجرانوالہ ماس ٹرانزٹ لائن کی پراجیکٹ سٹڈی کے لئے 15جون کی ڈیڈ لائن مقررکردی گئی-اجلاس میں ای- ٹیکسی پراجیکٹ کے بارے میں تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی-
Read Next
3 گھنٹے ago
وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف اور وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پنجاب ایگریکلچر، فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کاباقاعدہ افتتاح کر دیا
5 گھنٹے ago
ڈی جی راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کنزہ مرتضٰی کو تبدیل،کمشنر راولپنڈی کو آر ڈی اے کو اضافی چارج تفویض
2 دن ago
مریم نواز شریف کی بھاٹی گیٹ مین ہول واقعہ پر اظہار برہمی،انتظامیہ،ایل ڈی اے،واسا سمیت ذمہ داراداروں کی کارکردگی پر سخت سرزنش
3 دن ago
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پنجاب کی تاریخ کے پہلے اور منفرد ”پرواز کارڈ“ کا افتتاح کر دیا
3 دن ago






