*وزیر ہاؤسنگ ،اربن ڈویلپمنٹ اینڈ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ بلال یاسین کی حلقے میں کھلی کچہری*

وزیرہاؤسنگ،اربن ڈویلپمنٹ اینڈ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ بلال یاسین کی حلقے میں کھلی کچہری لگائی، حلقہ عمائدین اور لوگوں کے مسائل سنے،متعلقہ حکام کو دادرسی کی ہدایات جاری کیں، اس موقع پر صوبائی وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین نے کہا کہ وزارت آپکی اور قیادت کی امانت ہے،

حلقے کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کروایا جاتا ہے، نیک نیتی سے عوام کی خدمت ہمارا مشن، انشاء اللہ مسلم لیگ ن عوامی ریلیف کے اقدامات جاری رکھے گی، وزیر اعلیٰ پنجاب آپکے روزمرہ مسائل کو حل کرنے کیلئے روزانہ کی بنیاد پر پوچھتی ہیں، بلال یاسین نے علاقہ عمائدین سے گفتگو میں کہا کہ یہ حلقہ اور یہاں کے لوگ میاں نواز شریف کے دل کے بہت قریب ہیں، آپکی وفاداری پر کوئی شک نہیں، صوبہ بھر میں سڑکوں کی تعمیر، نکاسی آب کے مسائل اور صاف پانی کی فراہمی کے پراجیکٹس پر دن رات کام جاری ہے، مہنگائی کی شرح میں کمی اور روزگار میں اضافے کیلئے وزیر اعلیٰ پنجاب کمر بستہ ہیں، بھارتی جارحیت کا جواب اسی کی زبان میں دے کر ملکی سیاسی و عسکری قیادت نے عوام کے دل جیت لیے، فلسطین و کشمیر عالمی مسائل ہیں، پاکستان ہر فورم پر اپنے مسلمان بھائیوں کے ساتھ ہے۔

جواب دیں

Back to top button