وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا ویژن………… ہر بے گھر کے لئے اپنی چھت کا خواب ہے- ”اپنی چھت،اپنا گھر“ پروگرام کی شاندار کامیابی کے بعد”اپنی زمین، اپنا گھر“کی لانچنگ کر دی گئی-وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے”اپنی زمین، اپنا گھر“ای پورٹل کا افتتاح کیا- وزیراعلی مریم نواز شریف نے ڈیجیٹل بٹن دبا کے ”اپنی زمین، اپنا گھر“ ای- پورٹل کا باقاعدہ آغاز کیا- عوام ای پورٹل azag.punjab.gov.pk پر مفت پلاٹ کے لئے اپلائی کر سکیں گے-پنجاب کے 19 اضلاع میں 23 ہاؤسنگ سکیموں میں دو ہزار پلاٹ دئیے جائیں گے- ”اپنی زمین، اپنا گھر“بے گھر شہریوں کو تین مرلے کے پلاٹ مفت دئیے جائیں گے- ”اپنی زمین، اپنا گھر“ کے تحت قرعہ اندازی میں پلاٹ حاصل کرنے والے خوش نصیب قرض بھی حاصل کرسکیں گے -”اپنی زمین، اپنا گھر“پہلے فیز میں جہلم،پتوکی، ماموں کانجن، لودھراں، رینالہ خورد میں مفت پلاٹ دیئے جائیں گے-وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ ”اپنی چھت، اپنا گھر“ پروگرام میرے دل کے بہت قریب ہے۔ بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی قائد محمد نواز شریف کا ویژن ہے۔ محمد نوازشریف صاحب لوگوں کے گھر کی تکمیل کا سن کر بہت خوش ہوتے ہیں۔وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ چھ ماہ کی قلیل مدت میں تقریبا ً 34ہزار گھر بن رہے ہیں، 2ہزار مکمل بھی ہوچکے ہیں۔یہ 34ہزار گھر نہیں بلکہ دعائیں ہیں۔”اپنی چھت، اپنا گھر“ کے تحت مکان بنانے والے تمام افراد کو مبارکباد پیش کرتی ہوں۔وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ ”اپنی چھت، اپنا گھر“ کے لئے آسان ترین قسط اورتین ماہ کا گریس پریڈ مقرر کیا گیا، قرضوں کی واپسی بھی شروع ہوچکی ہے۔پنجاب بھر میں بہت سے لوگوں کے پاس گھر بنانے کے لئے نہ زمین ہے نہ پیسے۔پہلے مرحلے میں 2000لوگوں کو مفت پلاٹ دیئے جائیں گے۔ مفت پلاٹ کے لئے azag.punjab.gov.pk پر اپلائی کیا جا سکتا ہے۔ آج تک جتنی بھی حکومتیں رہیں اپنے دور میں کئی دہائیوں تک 34ہزار گھر بھی نہیں بنا سکیں۔وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہا کہ اپنے گھر سے تحفظ کا احساس ملتا ہے، کہنا آسان ہے مگر عام آدمی کے لئے گھر کا حصول بہت مشکل ہے۔”اپنی چھت، اپنا گھر“ پروگرام کے تحت ایک سے 10مرلہ تک پلاٹ مالکان قرض کے لئے اپلائی کر سکتے ہیں۔صوبائی وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین نے ”اپنی زمین،اپنا گھر“ پراجیکٹ کی تفصیلات بیان کیں -بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ ”اپنی چھت، اپنا گھر“پروگرام کے تحت 33500 افراد کو گھر بنانے کے لئے 36- ارب روپے کا قرض جاری ہوچکاہے۔بے گھر افراد کے لئے پنجاب میں ہرروز مزید300گھربننے لگے- صوبائی وزیرہاؤسنگ بلال یاسین نے کہاکہ پنجاب بھر کے عوام”اپنی چھت،اپنا گھر“ پروگرام پر وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
Read Next
18 گھنٹے ago
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے اٹک، خوشاب، منڈی بہاؤالدین، حافظ آباد اور خانیوال سمیت6اضلاع میں الیکٹرک بس کا افتتاح کردیا
2 دن ago
مریم نواز شریف سے سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امورپر تفصیلی تبادلہ خیال
2 دن ago
پنجاب میں متعدد اسسٹنٹ کمشنرز کے تقرر و تبادلے،بابر علی اے سی رائے ونڈ،عامر لیاقت اے سی سٹی تعینات
3 دن ago
پنجاب ،گرین ٹرانسپورٹ کے فروغ کےلئے مزید الیکٹرک بسیں،ای ٹیکسیاں،ای بائیکس اور ای تھری وہیلرز ایک ساتھ متعارف کرانے کا فیصلہ
3 دن ago
بلال یاسین کامحکمہ داخلہ کے ڈیجیٹل میڈیا سیل کا دورہ،سیکرٹری داخلہ ڈاکٹر احمد جاوید قاضی کی سائبر پٹرولنگ اینڈ کوئیک رسپانس میکنزم بارے بریفنگ
Related Articles
عوام پر رعب جھاڑنے اور اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے والے اہلکاروں کی پیرا میں کوئی جگہ نہیں،وزیراعلیٰ مریم نواز شریف
4 دن ago
پنجاب کے ہسپتالوں میں پہلی مرتبہ عالمی شہرت یافتہ غیر ملکی سپیشلسٹ ڈاکٹر علاج کریں گے،وزیراعلی مریم نواز شریف
1 ہفتہ ago
پنجاب اسمبلی سے لوکل گورنمنٹ کے 115 ارب 18 کروڑ سمیت مجموعی طور پر 270 ارب 53 کروڑ روپے کے 10 مطالبات زر منظور
1 ہفتہ ago
”پرواز کارڈ“ سکیم کے تحت 135 نوجوانوں کا گروپ 28 جون کو بیرونِ ملک روانہ ہو رہا ہے،وزیر اعلٰی مریم نواز
1 ہفتہ ago

