ڈی جی ایل ڈی اے کا گلبرگ سکیم کا دورہ، سرسید روڈ، حالی روڈ، کالج روڈ، سی ون اور ڈی ون بلاک میں جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ

ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے گلبرگ سکیم کے مختلف بلاکس کا دورہ کیا۔ڈی جی ایل ڈی اے نے سرسید روڈ، حالی روڈ، کالج روڈ، سی ون اور ڈی ون بلاک کا دورہ کیا۔چیف انجینئر ایل ڈی اے اسرار سعید اور ایم ڈی واسا غفران احمد نے بریفنگ دی۔گلبرگ سکیم کے کمرشل کوریڈورز پر خوبصورت اور دلکش ٹائلز اور پیور لگائے جا رہے ہیں۔

ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے ترقیاتی کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا اور کام تیز کرنے کی ہدایت کی۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے کہا کہ گلبرگ سکیم میں سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ ماڈل کے تحت ترقیاتی کام جاری ہیں۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے ہدایت کی کہ ایل ڈی اے اور واسا انٹیگریشن کے ساتھ گلبرگ سکیم میں کام یقینی بنائیں۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نےایم ایم عالم روڈ کے اطراف کی سڑکوں سے تجاوزات ہٹانے کی ہدایت کی۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے کہا کہ ٹیپا اور ٹاؤن پلاننگ ونگ کمرشل املاک کے باہر رائٹ آف ویز کلیئر کرائیں۔اس موقع پر کنٹریکٹر، پراجیکٹ ڈائریکٹر اور متعلقہ افسران موقع پر موجود تھے۔

جواب دیں

Back to top button