سی ڈی اے کی کارکردگی کو نئی بلندیوں تک پہنچانے کیلئے عملے کی خصوصی ٹریننگ کا انعقاد

اسلام آباد: چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا کے ویژن کے عین مطابق دارالحکومت اسلام آباد کو ایک جدید، خوبصورت اور شہریوں کیلئے مؤثر خدمات فراہم کرنے والے شہر میں تبدیل کرنے اور سی ڈی اے کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کے مقصد سے خصوصی تربیتی سیشنز کا اہتمام کیا جارہا ہے۔ چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی ہدایت پر ادارے کے افسران اور ملازمین کی صلاحیتوں کو نکھارنے اور انہیں جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کیلئے وقتاً فوقتاً مختلف تربیتی پروگرامز کا انعقاد کرتا رہتا ہے تاکہ شہریوں کو بہتر سے بہترین سہولیات تواتر کے ساتھ فراہم کی جاسکیں۔ اس ضمن میں چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی ہدایت پر سی ڈی اے کے ممبر ایڈمن اور دیگر متعلقہ شعبہ جات کی جانب سے 5 مئی تا 25 مئی 2025 تک جناح کنونشن سینٹر، اسلام آباد میں ایک خصوصی ٹریننگ پروگرام کا انعقاد کیا جارہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اس تربیتی پروگرام میں ایل ڈی سی، جونئیر اسسٹنٹس، انکوائری کلرکس، سیمنٹ کلرکس، سٹور کلرکس اور جنرل کلرکس کو شامل کیا گیا

ڈپٹی ڈائریکٹر ٹریننگ اکیڈمی سی ڈی اے نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ یہ تربیتی ورکشاپس ادارے کے اندر مواصلت، تخلیقی صلاحیتوں اور ٹیم ورک کو فروغ دیں گی۔ ہم پرعزم ہیں کہ اسلام آباد کو ایک جدید اور صاف ستھرا شہر بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔ اسی طرح ڈائریکٹر جنرل سی ڈی اے نے کہا کہ اس تربیتی پروگرام کا مقصد نہ صرف ملازمین کی پیشہ ورانہ مہارتوں کو بڑھانا ہے بلکہ شہریوں کے ساتھ مثالی رابطے اور موثر خدمت کی فراہمی کو یقینی بنانا بھی ہے۔ ہم چیئرمین سی ڈی اے کے ویژن کے تحت اپنے فرائض کو بہترین طریقے سے سرانجام دیں گے۔

تربیتی سیشنز کے انعقاد کے موقع پر ممبر ایڈمن سی ڈی اے نے کہا کہ یہ تربیتی سیشنز ادارے کی کارکردگی کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کریں گے۔ ہماری کوشش ہے کہ تمام افسران اور عملہ جدید ٹیکنالوجی اور بہترین انتظامی طریقوں سے آراستہ ہوں تاکہ شہریوں کو معیاری خدمات فراہم کی جا سکیں۔

چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے اس موقع پر زور دیتے ہوئے کہا کہ سی ڈی اے اس تربیتی پروگرام سے ملازمین کی صلاحیتیں اجاگر ہونگی

واضح رہے یہ اقدام سی ڈی اے کی جانب سے شہری ترقی اور بہتر انتظامیہ کیلئے کئے جانے والے مسلسل اقدامات کا حصہ ہے۔ ادارے کا عزم ہے کہ عوامی خدمت کے معیار کو نئی بلندیوں تک پہنچایا جاسکے اور اسلام آباد ایک مثالی اور پائیدار دارالحکومت بن سکے۔

جواب دیں

Back to top button