پنجاب کی مویشی منڈیوں کی نیلامیاں آن لائن ہوں گی،محکمہ بلدیات نےجدید ای اکشن سسٹم کا آغاز کر دیا

عید الاضحیٰ سے قبل پنجاب کی مویشی منڈیوں کی نیلامیاں آن لائن ہوں گی۔محکمہ بلدیات نےجدید ای اکشن سسٹم کا آغاز کر دیا ۔پنجاب کیٹل مارکیٹ مینجمنٹ اینڈ ڈویلپمنٹ کمپنی کے تحت 112مویشی منڈیاں ڈیجیٹل نیلامی کا حصہ بنیں گی۔پنجاب کیٹل مارکیٹ مینجمنٹ اینڈ ڈویلپمنٹ کمپنی ای اکشن سسٹم نافذ کروائے گی ۔ای اکشن سسٹم کے تحت کنٹریکٹر کی آن لائن رجسٹریشن کا عمل شروع کر دیا گیا ہے ۔کنٹریکٹر 13مئی تک آن لائن رجسٹریشن کرا سکیں گے۔آن لائن بولی کا آغاز 21مئی صبح 9بجے سے ہوگا۔آن لائن بولی کا اختتام 23مئی شام 6بجے ہوگا۔کامیاب بولی دہندگان سے اضافی سکیورٹی کی رقم بھی ڈیجیٹل طور پر وصول ہوگی۔رجسٹریشن فیس اور نیلامی کی تمام پیمنٹس بھی آن لائن ہوں گی

جواب دیں

Back to top button