سیکرٹری بلدیات شکیل احمد میاں کا ایل ڈبلیو ایم سی ٹھوکر ورکشاپ کا دورہ، ویسٹ مینجمنٹ ٹریننگ سنٹر کا افتتاح

سیکرٹری لوکل گورنمنٹ پنجاب شکیل احمد میاں نے لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی ٹھوکر ورکشاپ میں ویسٹ مینجمنٹ ٹریننگ سینٹر کا افتتاح کر دیا۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر ایل ڈبلیو ایم سی بابر صاحب دین اور دیگر افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔سیکرٹری لوکل گورنمنٹ نے ٹھوکر ورکشاپ میں ٹریننگ سنٹر کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ "ستھرا پنجاب پروگرام” کے تحت صفائی کے نظام کو مؤثر بنانے کے لیے پورے پنجاب میں کام کرنے والے مانیٹرنگ افسران کو جدید تربیت فراہم کی جائے گی۔

انہوں نے واضح کیا کہ لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نہ صرف اپنے عملے کو بلکہ دیگر اضلاع میں کام کرنے والی ویسٹ مینجمنٹ کمپنیوں کے سپروائزری اسٹاف کو بھی تربیت فراہم کرے گی تاکہ صفائی کا معیار بہتر اور یکساں بنایا جا سکے۔شکیل احمد میاں نے ورکشاپ میں موجود ڈور ٹو ڈور ویسٹ کولیکشن میں استعمال ہونے والے لوڈر رکشوں کا معائنہ بھی کیا اور ان کی افادیت، مرمت اور کارکردگی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ لی۔ انہیں ستھرا پنجاب پروگرام کے لیے خریدی گئی مشینری کے مختلف ماڈلز اور ڈیزائن بھی دکھائے گئے۔انہوں نے اس موقع پر کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق صوبہ بھر میں صفائی کے نظام میں جدید خطوط پر اصلاحات جاری ہیں۔ شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنا حکومتِ پنجاب کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ صفائی کے شعبے کو مؤثر اور پائیدار بنانے کے لیے جدید مشینری، جدید تربیتی پروگرامز، اور ٹیکنالوجی بیسڈ مانیٹرنگ سسٹمز متعارف کروائے جا رہے ہیں۔سیکرٹری لوکل گورنمنٹ نے ورکشاپ میں موجود عملے سے بات چیت کرتے ہوئے ان کی خدمات کو سراہا اور ہدایت دی کہ عملے کو جدید تربیت کے مواقع فراہم کیے جائیں تاکہ وہ صفائی کے موجودہ اور مستقبل کے چیلنجز سے بہتر طور پر نمٹ سکیں۔

جواب دیں

Back to top button