شاہ حسین ریجنل نیٹ ورک کی رکن تنظیموں نے پنجاب میں منتخب مقامی حکومتوں کے مسلسل عدم قیام پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سوال اٹھایا کہ پنجاب حکومت دیگر صوبوں کی طرح اختیارات نچلی سطح پر منتقل کرنے پر گریزاں کیوں ہے؟، تفصیل کے مطابق پنجاب میں مقامی حکومتوں کے فوری انتخابات کے لئے ریجنل کنونیئر ڈاکٹر راشد محمود وڑائچ کی قیادت میں مطالباتی ریلی کا اہتمام کیا گیا، اس موقع پر شرکائے ریلی کا کہنا تھا کہ پاکستان کے دیگر تینوں صوبوں میں مقامی حکومتیں کب سے نہ صرف قائم ہو چکی ہیں بلکہ منتخب نمائندوں کی قیادت میں مکمل طور پر فعال بھی ہیں جبکہ بدقسمتی سے پنجاب میں مقامی حکومتی ادارے منتخب قیادت کی بجائے سرکاری مشینری کے ذریعے چلائے جا رہے ہیں۔ ملک میں منتخب مقامی حکومتوں کا قیام آئین پاکستان کے آرٹیکل 7، 32 اور 140A کے ذریعے آئینی ضرورت ہے جب کہ صوبہ پنجاب کی عوام کو گزشتہ کئی سالوں سے اپنے اس آئینی حق سے محروم رکھا جا رہا ہے۔ شرکاء کی طرف سے مزید کہا گیا کہ پنجاب میں موثر گورنینس کے لئے بھی منتخب مقامی حکومتیں ناگزیر ہیں۔ ممبران ریجنل کونسل شاہ حسین نے ریلی میں مطالبہ کیا کہ پنجاب میں فوری طور پر مقامی حکومتوں کے انتخابات کرائے جائیں۔
Read Next
20 گھنٹے ago
وزیر بلدیات ذیشان رفیق کی زیر صدارت اجلاس،صفائی پلان طلب،چیف آفیسرز عزاداروں کو ٹھنڈا پانی اور دیگرسہولیات یقینی بنائیں گے
2 دن ago
یونین آف جرنلسٹ ڈسکہ کے سالانہ انتخابات کی تقریبِ حلف برداری،وزیر بلدیات پنجاب ذیشان رفیق کی بطورِ مہمانِ خصوصی شرکت
4 دن ago
وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے ہیڈ بمبانوالہ تا نندی پور 12.30 کلومیٹر طویل کارپٹ روڈ کی تعمیرِ نو کے منصوبے کا سنگِ بنیاد رکھ دیا
5 دن ago
𝐄𝐯𝐢𝐝𝐞𝐧𝐜𝐞-𝐁𝐚𝐬𝐞𝐝 𝐔𝐫𝐛𝐚𝐧 𝐏𝐥𝐚𝐧𝐧𝐢𝐧𝐠 𝐑𝐞𝐚𝐜𝐡𝐞𝐬 𝐚 𝐍𝐞𝐰 𝐌𝐢𝐥𝐞𝐬𝐭𝐨𝐧𝐞 𝐰𝐢𝐭𝐡 𝐭𝐡𝐞 𝐕𝐢𝐨𝐥𝐚𝐭𝐢𝐨𝐧 𝐃𝐞𝐭𝐞𝐜𝐭𝐢𝐨𝐧 𝐒𝐲𝐬𝐭𝐞𝐦
6 دن ago




