پاکستان پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کا تنظیمی اجلاس صوبائی صدر نثار احمد کھوڑو کی صدارت میں منعقد

پاکستان پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کا تنظیمی اجلاس صوبائی صدر نثار احمد کھوڑو کی صدارت میں ہفتہ کے روز منعقد ہوا۔ اجلاس میں سندھ کے جنرل سیکریٹری سینیٹر سید وقار مہدی، صدر کراچی ڈویژن سعید غنی، نعمان شیخ، جنرل سیکریٹری کراچی ڈویژن روف ناگوری اور انفارمیشن سیکریٹری کراچی ڈویژن ڈاکٹر شرمیلا فاروقی نے شرکت کی۔اجلاس میں ڈسٹرکٹ ایسٹ کے صدر اقبال ساند، سنئیر نائب صدر، جنرل سیکرٹری اور انفارمیشن سیکریٹری کے علاوہ ڈسٹرکٹ ایسٹ کی تمام پی ایس کے عہدیداران نے شرکت کی۔اجلاس میں ڈسٹرکٹ ایسٹ میں یوسی اور وارڈز کی سطح پر تنظیم سازی سمیت دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

جواب دیں

Back to top button