ایل ڈی اے ،ٹیپا گرینڈ آپریشن، 32 املاک سربمہر، 7 غیر قانونی تعمیرات مسمار

ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی ہدایت پر ایل ڈی اے اور ٹیپا انفورسمنٹ ونگ کی کارروائیاں جاری ہیں۔ ٹیپا انفورسمنٹ ونگ نے یو بی ڈی کینال روڈ تا شادیوال روڈ، خیابان فردوسی جوہر ٹاؤن اور پی آئی اے روڈ پر پارکنگ قوانین کی خلاف ورزی اور غیر قانونی سائن بورڈز کے خلاف آپریشن کیا۔ پارکنگ قوانین کی خلاف ورزی پر ٹیپا انفورسمنٹ ونگ نے 32 سے زائد املاک کو سیل کر دیا۔ٹیموں نے آپریشن کے دوران متعدد املاک سے غیر قانونی سائن بورڈز ہٹا دیئے۔ان املاک میں معروف سٹورز، اسٹیٹ آفس،ٹریول آفس،کافی شاپ،بک شاپ، کیفے،شوروم، نجی سکولز، اکیڈمی، ریستوران، نجی بینک،آئل شاپ،ہیئر سیلون، موٹر شاپس،جم اور دیگر بھی شامل ہیں۔ چیف انجینئر ٹیپا اقرار حسین کی نگرانی میں آپریشن ڈائریکٹر انفورسمنٹ ٹیپا ٹو جواد کامران نے کیا۔غیرقانونی تعمیرات کے خلاف جاری آپریشن میں ایل ڈی اے ٹاؤن پلاننگ ونگ فورکی ٹیموں نے جوہر ٹاؤن اور ملحقہ علاقوں میں 7املاک کومسمار کر دیا۔ نظریہ پاکستان روڈ پر غیرقانونی تعمیرمسمار کر کے املاک کو سیل کر دیا۔الحمرا ٹاؤن میں پلاٹ نمبر11کو غیرقانونی تعمیر پر مسمار کر دیا۔پلاٹ نمبر11بلاک جے ٹو، اور پلاٹ نمبر9بلاک جے تھر ی کو مسمار کر دیا۔جوہر ٹاؤن بلاک آرمیں پلاٹ نمبر 34 پلاٹ نمبر 27اور پلاٹ نمبر14کو مسمار کر دیا۔ٹیموں نے آپریشن کے دوران مختلف سٹرکوں سے ملبہ ہٹا دیا۔آپریشن سے پہلے ان املاک کو متعدد نوٹسز دیئے گئے تھے۔آپریشن چیف ٹاؤن پلانر ٹواظہر علی کی زیر نگرانی ڈائریکٹر ٹاؤن پلاننگ زون فورعلی نصرت نے کیا۔آپریشن میں ایل ڈی اے انفورسمنٹ سکواڈ اور پولیس نے شرکت کی۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی ہدایت پر غیرقانونی تعمیرات/پارکنگ قوانین کی خلاف ورزی اور غیرقانونی سائن بورڈز کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button