لوکل گورنمنٹ اور بلدیاتی اداروں میں اصلاحات کے حوالہ سے جائزہ اور سفارشات کے لیے حکومتی سطح پر قائم شدہ کمیٹی کا اجلاس راجہ فیصل ممتاز راٹھور، وزیر لوکل گورنمنٹ و دیہی ترقی کی سربراہی میں کشمیر ھاوس اسلام آباد میں منعقد ھوا۔
اجلاس میں دیوان علی چغتائی، وزیر ایلیمنٹری و سکینڈری ایجوکیشن، ارشاد احمد قریشی سیکرٹری لوکل گورنمنٹ و دیہی ترقی اور بلدیاتی اداروں کے منتخب چیرمینز اور میئرز کے نمائندوں کے علاؤہ ڈائریکٹر جنرل لوکل گورنمنٹ و دیہی ترقی، سیکرٹری لوکل گورنمنٹ بورڈ اور دیگر سنیئر حکومتی حکام نے شرکت کی۔