ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا کی زیر صدارت خصوصی انسداد پولیو مہم کی کارکردگی کے پہلے روز کا جائزہ اجلاس ہوا. اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر، اسسٹنٹ کمشنرز، سی ای او ہیلتھ، ڈی ڈی ایچ اوز، یو سی ایم او اور ایریا انچارجز سمیت دیگر نے شرکت کی.
اجلاس میں ڈی سی لاہور کو پہلے روز کی کارکردگی پر تفصیلی بریفنگ دی گئی. بریفنگ میں بتایا گیا کہ پولیو مہم کے پہلے روز 04 لاکھ 72 ہزار 386 پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے گئے. ڈی سی لاہور نے گلبرگ، نشتر، ڈی جی بی ٹی زون کے پولیو ورکرز سے ایریا مسڈ کرنے پر جواب طلبی کی اور شوکاز نوٹس جاری کرنے کی ہدایت کی.ڈی سی لاہور کی سخت تنبیہ کی کہ پولیو مہم میں کام کریں ورنہ گھروں کو جائیں. انہوں نے کہا کہ پولیو مہم کا آج دوسرا روز ہے اور آج بھی پولیو مہم بھرپور طریقے سے جاری رہے گی. انہوں نے کہا کہ پولیو مہم میں غفلت برتنے والوں کے لیے کوئی جگہ نہ ہے. ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے کہا کہ ڈی ڈی ایچ اوز روزانہ کی بنیاد پر پولیو ورکرز کی سخت مانیٹرنگ یقینی بنائیں اور مسڈ و ریفیوزل کیسز کی طرف خصوصی توجہ دی جائے. ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے کہا کہ شہری بھی پولیو ورکرز کے ساتھ تعاون کریں اور والدین اپنے بچوں کو پولیو کے دو قطرے لازمی پلائیں. ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے کہا کہ پولیو مہم کو کامیاب بنانے کے لئے تمام مؤثر اقدامات اٹھائے جائیں.