*سال 2025ء میں ایل ڈی اے کو پیپر لیس ادارہ بنانے اور کارپوریٹ سیکٹر کی طرز پر ڈیجیٹل ریفارمز کیے جائیں گے۔ ڈی جی ایل ڈی اے طاہرفاروق*

ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے اہلیان لاہور کو نئے سال کی مبارک دیتے ہوئے کہا ہے کہ امید ہے نیا سال پاکستان اور شہر لاہور کی تعمیر و ترقی کے لیے اہم سال ثابت ہوگا۔ نئے سال میں لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی شہر لاہور کی تعمیر و ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کرتی رہے گی۔ سال 2025ء ایل ڈی اے سٹی کے الاٹیز کے لیے اچھی خبر لے کر آرہا ہے۔ ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے کہا کہ صوبائی دارالحکومت میں ایل ڈی اے سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ کے تحت ترقیاتی منصوبوں پر کام کرے گا۔شہر لاہور کو لیوایبل سٹی بنانے کے لیے ایل ڈی اے، ٹیپا اور واسا جامع حکمت عملی کے تحت کام کریں گے۔نئے سال میں شہر میں پیدل چلنے اور سائیکلنگ کے کلچر کو فروغ دینے پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔ ایل ڈی اے اور ٹیپا پیڈسٹرین کلچر اور پیدل چلنے والوں کی سہولت کے لیے خصوصی اقدامات کریں گے۔سال 2025 میں ایل ڈی اے کو پیپر لیس ادارہ بنانے اور کارپوریٹ سیکٹر کی طرز پر ڈیجیٹل ریفارمز کیے جائیں گے۔ نئے سال میں ایل ڈی اے پنجاب حکومت کی ترجیحات کے مطابق نئے ترقیاتی منصوبے بھی شروع کریں گے۔

جواب دیں

Back to top button