لاہور پریس کلب کی Art,culture n technology۔ACT Committeeکے زیر اہتمام 2025کی پہلی عالی شان تقریب

یہ مجلس اس لیے بھی منفرد تھی کہ یہ ایک طرف جہاں اردو زبان میں قرآن مجید کے پہلے غیر منقوط تفسیری ترجمے کی تقریب رونمائی تھی وہاں دوسری جانب درس کلام اللہ کے نام سے تفسیری ترجمے کی سعادت پانے والے اسلامی سکالر ڈاکٹر طاہر مصطفٰی کے اعزاز میں تقریب پذیرائی بھی تھی۔
ڈاکٹر طاہر مصطفٰی نے قرآن مجید کے غیر منقوط تفسیری ترجمے پر روشنی ڈالی اور بسم اللہ اور سورہ اخلاص کا غیر منقوط ترجمہ سنایا تو حاضرین عش عش کر اٹھے
مدینہ منورہ سے تشریف لائے مہمان خصوصی اور لاہور پریس کلب کے اعزازی ممبر جناب ڈاکٹر احمد علی سراج نے ڈاکٹر طاہر کے تفسیری ترجمے کی رونمائی کی اور قرآن مجید کے عجائبات کے بارے اظہار خیال کیا۔۔
ڈاکٹر مفتی امداد للہ فرید اور قاری محمد فاروق نے تلاوت قرآن سے سماں باندھ دیا جبکہ رضوان مرزا نے بارگاہ رسالت صلی اللہ علیہ وسلم میں گل ہائے عقیدت پیش کیے۔
نظامت کے فرائض ACT Committeeکے سنئیر رکن جناب سعید اختر صاحب نے انجام دیےجبکہ امجد عثمانی صاحب نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔
تقریب کے اختتام پر جناب ڈاکٹر طاہر مصطفٰی نے حاضرین مجلس کو قرآن مجید کے تفسیری ترجمے کے نسخے بطور تحفہ پیش کیے۔۔۔






