– پریذیڈنٹ پنجاب ماس ریسلنگ ایسوسی ایشن نواب فرقان خان کی زیر صدارت , سپورٹس بورڈ پنجاب کے ممبصر اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایڈمن محمد بلال کی موجودگی میں سپورٹس بورڈ پنجاب کانفرنس روم میں دوسری جنرل کونسل میٹنگ منعقد
– پنجاب بھر سے ڈویژنل سیکرٹری ,ریپریزنٹیٹو , میڈیا پرسن کی خصوصی شرکت
پریزیڈنٹ پنجاب ماس ریسنگ ایسوسییشن نواب فرقان خان کی جانب سے سالانہ جائزہ رپورٹ پیش کی گئی .
پریزیڈنٹ پنجاب ماس ریسلنگ ایسوسی ایشن نواب فرقان خان کی جانب سے انٹرنیشنل اور نیشنل لیول پر شاندار کارکردگی پیش کرنے پر ڈویژن سیکرٹریز کو خراج تحسین.
اجلاس کے اختتام پر 2024 تا 2028 پنجاب ماس ریسلنگ ایسوسی ایشن حرارکی کی تشکیل کے سلسلے میں الیکشن میں کثرت رائے سے ملک شہباز احمد پریزیڈنٹ جزل سکریٹری چوہدری احتشام اکمل چچی اور فنانس سیکرٹری محمد انصر منتخب.
جزل سکریٹری پنجاب ماس ریسلنگ ایسوسی ایشن چوہدری احتشام اکمل چیچی نے میڈیا پرسن سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم پریزیڈنٹ نواب فرقان خان اور تمام ڈویژنل سیکرٹیز کے انتہائی مشکور ہیں جنہوں نے ہم پر اعتماد کیا ہیں انشاءاللہ بہت جلد ایک خصوصی شیڈول مرتب کیا جائے گا جس کے تحت نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب کرنے کے ساتھ ساتھ ان کے لیے خصوصی مقابلہ جات کا انعقاد کیا جائے گا جس کے تحت بہت جلد پنجاب ماس ریسلنگ چیمپئن شپ. انٹر سکول ماس ریسلنگ چیمپئن کا انعقاد کروایا جائے گا