بلدیاتی انتخابات کی تیاری پر کام شروع کر دیا،خصوصی کمیٹی نے 80 فیصد کام مکمل کر لیا،وزیر بلدیات ذیشان رفیق

وزیر بلدیات پنجاب ذیشان رفیق نے کہا ہے کہ رئیل اسٹیٹ بزنس سے بہت بڑی تعداد میں لوگوں کا روزگار وابستہ ہے۔ پراپرٹی کے کاروبار سمیت دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کریں گے۔ ایکسپو سنٹر لاہور میں جاری پراپرٹی ایکسپو میں بطور مہمان خصوصی شرکت کے موقع پر گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ بڑھتی ہوئی آبادی کی رہائشی ضروریات پوری کرنے کے لئے پراپرٹی کے نئے منصوبے ضروری ہیں۔ پراپرٹی سکیموں کی نمائش سے شہریوں کو بہتر آگاہی اور رہنمائی ملے گی۔

وزیر بلدیات نے نمائش میں لگے مختلف سٹالز کا دورہ کیا اور شہریوں کی رہنمائی کے لئے کئے گئے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ پراپرٹی ڈیلرز نے وزیر بلدیات ذیشان رفیق کو مختلف رہائشی سکیموں پر بریفنگ دی۔

اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ذیشان رفیق نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی حکومت نے کوئی وقت ضائع کئے بغیر بلدیاتی انتخابات کی تیاری پر کام شروع کیا۔ اس ضمن میں وزیراعلی کی قائم کردہ خصوصی کمیٹی نے 70، 80 فیصد کام مکمل کرلیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہری اور دیہی علاقوں کی اپنی ضروریات ہیں۔ سابق ایکٹ میں یہ تقسیم ختم کر دی گئی جس سے مسائل بڑھے۔ ہم نئے بل میں اس کا خیال رکھیں گے کہ شہری اور دیہی آبادی کو اس کا حق ملے۔ ایک سوال پر انہوں نے بتایا کہ ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت تحصیل سطح پر صفائی کا نظام آئوٹ سورس کریں گے۔ جس کے بعد صوبہ بھر میں صفائی کا یکساں نظام رائج ہو جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button