سیکرٹری بلدیات شکیل احمد میاں نے ہفتہ کے روز مویشی منڈی شاہ پور کانجراں میں عیدالاضحیٰ کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے دورہ کیا ۔ انہوں نے سی ای او پنجاب کیٹل مارکیٹ مینجمنٹ اینڈ ڈویلپمنٹ کمپنی تاثیر احمد اور دیگر افسران کے ساتھ منڈی میں قائم شکایت سیل ،ویٹرنری کیمپ اور دیگر سہولیات کا بھی معائنہ کیا ۔اس موقع پر سیکرٹری بلدیات شکیل احمد نے بیوپاریوں سے بھی سہولیات بارے دریافت کیا اور سی ای او پنجاب کیٹل مارکیٹ مینجمنٹ کمپنی کو ہدایات کیں کہ منڈی میں خریداروں سے کسی قسم کے چارجز وصول نہیں کیے جائیں گے خریداروں سے پیسے وصول کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کریں ایسی شکایات موصول ہونے کی صورت میں ٹھیکیداروں کے خلاف بھی ایکشن لیں اس کے علاؤہ کانگو اور دیگر خطرناک وائرس سے بچاؤ کے لیے ویٹرنری ٹیمیں تشکیل دیں جو باقاعدگی سے منڈی کے اندر وزٹ کریں سیکرٹری بلدیات نے منڈی میں سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے سی سی ٹی وی پولز بڑھانے کی ہدایات کیں
شکیل احمد میاں نے اس موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئےاس عزم کا اظہار کیا کہ 6 جون سے پنجاب بھر کی عارضی مویشی منڈیاں بھی فعال کر دی جائیں گی جن میں خریداروں اور بیوپاریوں کو بہترین سہولیات فراہم کریں گے