کمشنر لاہور زید بن مقصود کاچوک یتیم خانہ، بابو صابو چوک اور کنٹرولڈ ایکسس کوریڈور بند روڈ کا دورہ

کمشنر لاہور زید بن مقصود نے چوک یتیم خانہ، بابو صابو چوک اور کنٹرولڈ ایکسس کوریڈور بند روڈ کا دورہ کیا۔ کمشنر لاہور نے ٹریفک فلو جائزہ کیلئے بابو صابو چوک تا چوک یتیم خانہ کا بھی دورہ کیا۔کمشنر لاہور کو سی ٹی او لاہور نے ٹریفک روانی و چوک کشادہ کرنے و ٹریفک ڈیزائین تبدیلی کیلئے آن سپاٹ بریفنگ دی ۔ دورے کے موقع پر ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق، ڈی سی لاہور رافعہ حیدر اور سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر بھی ہمراہ تھیں۔بند روڈ منصوبے پر ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق، چیف انجینئر ایل ڈی اے اور کنٹریکٹرز نے بریفنگ دی۔ کمشنر لاہور زید بن مقصود نے بندروڈ سائٹ آفس میں منصوبے کی تکمیل سے متعلقہ اجلاس کی صدارت بھی کی۔کمشنر لاہور کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ کنٹرولڈ ایکسیس کوریڈور بند روڈ کے پیکج ون کے اطراف سروس روڈ کا کام 95 فیصد مکمل کر لیا گیا ہے۔ نیازی انٹرچینج تا بابو صابو ٹریفک روانی کے ساتھ جاری ہے۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ کنٹرولڈ ایکسیس کوریڈور کے پیکج ٹو کا 75 فیصد کام مکمل کر لیا گیا ہے جبکہ ہائی رائزڈ ایریا پر اسفالٹ کی فائنل لیئر کا کام جاری ہے۔ کمشنر لاہور نے پیکج ٹو کے ہائی رائزڈ ایریا کو جلد از جلد مکمل کرکے ٹریفک کے لیے کھولنے کی ہدایت کی۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ پیکج ٹو کے سروس روڈ پر کام کی رفتار میں تیزی لائی جائے۔ کوئی سستی نہیں۔ شہری میگا ریلیف کیلئے منصوبے پر دن رات کام کرکے جلد مکمل کیا جائے۔ کمشنر لاہور نے بابو صابو چوک پر ٹیپا، نیسپاک کو ٹریفک پولیس کے ساتھ مل کر سروس لائن وچوک کو ری ڈیزائن کرنے کی ہدایت کی۔ کمشنر لاہور نے بابو صابو کے بعد چوک یتیم خانہ میں ٹریفک جائزہ لیا اور چوک یتیم خانہ کو ریڈیزائین کرنے کی ہدایت کی۔ کمشنر لاہور نے ہدایت کی کہ تعمیراتی کاموں کے دوران پانی کے چھڑکاو¿ کو یقینی بنایا جائے۔ اس موقع پر چیف انجینئر ٹیپا اقرار حسین، ایل ڈی اے، نیسپاک، ٹریفک پولیس، ضلعی انتظامیہ، کنٹریکٹر اور متعلقہ افسران موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button