ڈائریکٹر جنرل ایل ڈی اے طاہر فاروق کی زیر صدارت ایل ڈی اے سپورٹس کمپلیکس بارے اجلاس،بریفنگ

ڈائریکٹر جنرل ایل ڈی اے طاہر فاروق کی زیر صدارت ایل ڈی اے سپورٹس کمپلیکس بارے اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں سپورٹس کمپلیکس کے انتظامی و آپریشنل امور بارے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔اجلاس میں جوہر ٹاؤن، گلبرگ سبزہ زار، تاجپورہ اور سنت نگر سپورٹس کمپلیکس کے آپریشنل امور بارے بریفنگ دی گئی۔ایل ڈی اے سپورٹس کمپلیکسز میں مرد و خواتین کے لیے سوئمنگ پول، جم سمیت انڈور اور آؤٹ ڈور کھیلوں کی سہولیات موجود ہیں۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے کہا کہ ایل ڈی اے سپورٹس کمپلیکسز اسٹیٹ آف دی آرٹ بنائے گئے ہیں۔سپورٹس کمپلیکسز بنانے کا مقصد شہریوں کو صحت مندانہ سرگرمیوں کی سہولت فراہم کرنا ہے۔ ایل ڈی اے سپورٹس کمپلیکسز میں مردوں کے ساتھ ساتھ خواتین،بچوں و فیملیز کے لیے بہترین سہولیات موجود ہیں۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے کہا کہ سپورٹس کمپلیکسز کی مارکیٹنگ کو بہتر بنایا جائے، ممبرز کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کی جائیں۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے ہدایت کی کہ سپورٹس کمپلیکسز میں موسم گرما میں سوئمنگ و دیگر سپورٹس کے خصوصی کیمپ لگائے جائیں۔تعلیمی اداروں میں مختلف گیمز کے کھلاڑیوں کو سپورٹس کمپلیکسز کا حصہ بنایا جائے۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے کہاکہ ایل ڈی اے کے تمام سپورٹس کمپلیکسز کو جلد مکمل طور پر فنکشنل کیا جائے گا۔ڈی جی ایل ڈی اے نے افسران کو ہدایت کی کہ ایل ڈی اے سپورٹس کمپلیکسز کو خود مختار بنانے کے لیے جامع پلان مرتب کیا جائے۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈی جی ہاؤسنگ اویس مشتاق، ڈائریکٹر ایس پی یو خرم یعقوب، ڈائریکٹر فنانس کاشف عمران اور سپورٹس کمپلیکس کے متعلقہ افسران نے شرکت کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button