*لاہور میں یونین کونسل کی سطح پر تمام فلٹریشن پلانٹس کو اگلے ماہ تک فعال کردیا جائے گا، بلال یاسین*

وزیر ہاؤسنگ اربن ڈویلپمنٹ اینڈ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ بلال یاسین کی زیر صدارت پنجاب صاف پانی اتھارٹی میں اجلاس ہوا،سی ای او صاف پانی اتھارٹی سید زاہد عزیز نے جاری پراجیکٹس بارے تفصیلی بریفنگ دی،اس موقع پر چیئرمین چوہدری زاہد اکرم اور ڈی جی صاف پانی اتھارٹی زوہیب بٹ بھی موجود تھے،وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر صوبے کے تمام غیر فعال فلٹریشن پلانٹس کو مرحلہ وار آپریشنل کرنے بارے آگاہ کیا گیا،سی ای او صاف پانی اتھارٹی سید زاہد عزیز نے بتایا کہ صاف پانی اتھارٹی پنجاب بھر کے 5 ہزار سے زائد فلٹریشن پلانٹس کی فعالیت پر کام کر رہی ہے، بجلی کے منقطع کنکشنز کی بحالی، سول سٹرکچر کی بہتری اور فلٹریشن پلانٹس کی تبدیلی سمیت دیگر کام جاری ہیں، زیادہ تر غیر فعال فلٹریشن پلانٹس میں امپورٹ شدہ مشینری کا استعمال کیا جائے گا، وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین نے کہا کہ اگلے ماہ پاکستان پہنچنے والی مشینری سے 50 فیصد سے زائد خراب فلٹریشن پلانٹس کو مکمل فعال کر دیا جائے گا، وزیر اعلیٰ پنجاب جلد ازجلد عوام تک صاف اور معیاری پانی کی فراہمی کیلئے پیشرفت کا جائزہ لے رہی ہیں، ابتدائی مرحلے میں زیادہ آبادی والے علاقوں میں پلانٹس کی مکمل فعالیت جلد یقینی بنائی جارہی ہے،لاہور میں یونین کونسل کی سطح پر تمام فلٹریشن پلانٹس کو اگلے ماہ تک فعال کردیا جائے گا۔

جواب دیں

Back to top button