صوبائی وزیر بلدیات خیبرپختونخوا مینا خان آفریدی کی زیر صدارت پہلا جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ سیکرٹری بلدیات ڈائریکٹر جنرل پشاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی، لوکل کونسل بورڈسمیت دیگر ملحقہ باڈیز کے حکام نے شرکت کی۔محکمہ بلدیات کی مجموعی امور پر سیکرٹری بلدیات اسلم ثاقب رضا نے بریفنگ دی۔پشاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے ڈائریکٹر جنرل شاہ فہد نے مینا خان آفریدی کو جائزہ امور پر بریفنگ دی گئی۔اربن ایریاز ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے منیجنگ ڈائریکٹر مختیار احمد نے بھی اتھارٹی کے امور پر وزیر بلدیات کو آگاہ کیا۔ مینا خان آفریدی نے ہدایت کی کہ لوکل گورنمنٹ کمیشن خیبرپختونخوا کے ممبران کی تعداد کو جلد از جلد مکمل کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اربن اموویبل پراپرٹی ٹیکس کی آمدنی محکمہ بلدیات کو نہ ملنا، سمجھ سے باہر ہے۔کرپشن کے خلاف زیرو برداشت کی پالیسی ہے، ملوث ملازم کو گھر جانا پڑے گا۔پشاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی ریونیو جنریشن کے حوالے سے اگلے ہفتے تک پلان پیش کرے۔مینا خان آفریدی نے کہا کہ جنوبی اضلاع کے مسافروں کے لیے بھی جدید سہولیات سے آراستہ بس ٹرمینل پر کام جلد شروع کیا جائے۔ محکمہ بلدیات کے ہر ملحقہ باڈی کے امور کا از خود جائزہ لوں گا۔اربن ایریاز ڈیولپمنٹ اتھارٹی کو مالی بحران سے نکالنے کے لیے ایمرجنسی بنیاد پر اقدامات اٹھائے جائیں۔ محکمہ بلدیات کے ملازمین اپنی تشہیر کی بجائے حکومتی اقدامات کی برانڈنگ کرے۔کوئی سرکاری ملازم خدمات فراہمی کے دوران ہیرو بننے کی کوشش نہ کرے۔
Read Next
14 منٹس ago
پشاور ریوائٹلائزیشن اینڈ اربن ٹرانسفارمیشن پروگرام کے تحت اربوں روپے کے منصوبوں کی منظوری
47 منٹس ago
*Government of Khyber Pakhtunkhwa Responds to Public Demand*
1 دن ago
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل خان آفریدی کی قیادت میں ضلع دیر لوئر میں اہم سیاحتی سڑکوں کی تعمیر کی منظوری
2 دن ago
خیبرپختونخوا نے 129 ارب روپے کے ہدف کے مقابلے میں 150 ارب روپے سے زائد ریونیو حاصل کرکے صوبے کی تاریخ کا نیا ریکارڈ قائم کیا،محمد سہیل آفریدی
3 دن ago
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل خان آفریدی کی جامعہ پشاور کے کانووکیشن میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت
Related Articles
پشاور ریوائٹلائزیشن پلان کے تحت پشاور کے 34 پارکس کی اپگریڈیشن منصوبے کا افتتاح، شاہی باغ میں تقریب
4 دن ago
صوبائی حکومت فوری طور پر بلدیاتی انتخابات کا اعلان کرے،لوکل کونسلز ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا
6 دن ago
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل خان آفریدی کی 5 اگست کے جلسے کی تیاریوں کے سلسلے میں پارٹی تنظیم کے نمائندگان سے اہم ملاقات
1 ہفتہ ago


