لاہور کے 15 سے زائد علاقوں میں کامیاب آپریشن، 27 ٹرک سامان ضبط

ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسیٰ رضا کی قیادت میں ضلعی انتظامیہ نے لاہور شہر کو تجاوزات سے پاک کرنے کے لیے جاری گرینڈ آپریشن کے نتیجے میں 2800 تجاوزات کا خاتمہ کیا گیا۔ چیف آفیسر میٹروپولیٹن کارپوریشن لاہور شاہد عباس کاٹھیہ کی نگرانی میں میٹروپولیٹن آفیسر ریگولیشن کاشف جلیل کی ٹیموں نے انارکلی، اردو بازار، واہگہ ٹاؤن اور جوہر ٹاؤن سمیت شہر کے 15 سے زائد علاقوں میں یہ آپریشن کیا۔ بڑی تعداد میں غیر قانونی بینرز، پوسٹرز اور سٹریمرز بھی ہٹائے گئے ہیں،

جبکہ کارروائی کے دوران 27 ٹرک سامان ضبط کیا گیا۔ ڈی سی لاہور کے مطابق تجاوزات کے خاتمے سے شہر کی خوبصورتی بحال ہوئی ہے اور ٹریفک کی روانی میں نمایاں بہتری آئی ہے۔ میٹروپولیٹن آفیسر ریگولیشن ہیڈ کوارٹر کاشف جلیل نے واضح کیا ہے کہ یہ آپریشن بلاامتیاز جاری رہے گا اور کسی کو بھی رعایت نہیں دی جائے گی۔ چیف آفیسر میٹروپولیٹن کارپوریشن لاہور شاہد عباس کاٹھیہ نے کہا ہے کہ لاہور کو تجاوزات سے پاک بنانے کی کوششیں کامیابی سے جاری ہیں۔ ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسیٰ رضا نے بتایا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی خصوصی دلچسپی سے لاہور کو تجاوزات سے پاک بنایا جا رہا ہے اور شہر کو اس کی تاریخی حیثیت کے مطابق ترقی کی راہ پر گامزن کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ لاہور کو مکمل طور پر تجاوزات سے پاک شہر بنایا جائے گا اور ضلعی انتظامیہ کی موثر کوششوں سے شہر میں نظم و ضبط کی بحالی جاری رہے گی۔

جواب دیں

Back to top button