میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے پاکستان میں جاپان کے سفیر H.E. Akamatsu Shuichi سے اہم ملاقات کی، جس میں دوطرفہ تعاون، سرمایہ کاری اور شہری ترقی کے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں جاپان کے قونصل جنرل کراچی اور دیگر اعلیٰ حکام بھی شریک تھے۔ میئر کراچی نے جاپانی سفیر کو کراچی آمد پر خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور جاپان کے درمیان دیرینہ اور مضبوط دوستانہ تعلقات قائم ہیں، جبکہ جاپان کا پاکستان اور اس کے عوام کے لیے تعاون ہمیشہ مثالی رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام جاپان کو اپنا دوسرا گھر سمجھتے ہیں اور جاپانی عوام کی پاکستان سے محبت قابلِ تحسین ہے۔ مئیر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے اس موقع پر بتایا کہ میونسپل نظام کی بہتری کے حوالے سے جاپانی کمپنیوں کے ساتھ رابطے میں ہیں، جبکہ کراچی میں سیاحت کے فروغ کے لیے بھی مختلف اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے جاپانی سرمایہ کاروں کو کراچی آنے کی دعوت دیتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ ہر شعبے میں مکمل تعاون فراہم کیا جائے گا۔ میئر کراچی نے کہا کہ سیوریج، بائیو گیس اور ماحول دوست توانائی کے شعبوں میں جاپان کے ساتھ مشترکہ منصوبے شروع کرنے کے خواہاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں بین الاقوامی سرمایہ کاری کے لیے انفراسٹرکچر کو بہتر بنایا جا رہا ہے اور سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی میڈیکل فیلڈ سے وابستہ پروفیشنلز کو جاپان بھیجنے کے منصوبے پر کام کر رہی ہے تاکہ جدید تربیت اور تجربے سے فائدہ اٹھایا جا سکے۔ اس موقع پر جاپانی سفیر H.E. Akamatsu Shuichi نے کہا کہ انہیں پاکستان کی ثقافت بے حد پسند ہے اور وہ پاکستان کو اپنے گھر کی طرح محسوس کرتے ہیں۔ انہوں نے میئر کراچی کو جاپان کے دورے کی دعوت بھی دی تاکہ باہمی تعلقات کو مزید مضبوط بنایا جا سکے۔
Read Next
5 دن ago
ہائپر اسٹار بیچ ویو پارکنگ کلفٹن میں اسمارٹ پارکنگ سسٹم کا افتتاح، شہریوں کو جدید اور منظم سہولت میسر آئے گی،میئر کراچی مرتضیٰ وہاب
5 دن ago
*میئر کراچی کامون سون کے پیش نظر بلدیاتی اداروں کو الرٹ رہنے کا حکم*
6 دن ago
شادمان آئی ٹی پارک کا افتتاح،نوجوانوں کو مفت مصنوعی ذہانت اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کورسز کرائے جائیں گے،مئیر کراچی
1 ہفتہ ago
*ڈملوٹی سے یومیہ ایک کروڑ گیلن اضافی پانی کی فراہمی، پائپ لائن منصوبے کا معاہدہ*
1 ہفتہ ago
ترجمان میئر کراچی کابلدیاتی نظام کو مزید موثر، فعال اور عوام دوست بنانے کیلئے مجوزہ بل 2026 کے مسودے کا خیرمقدم
Related Articles
میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناحؒ کی 78ویں برسی کے موقع پر مزار قائد پر حاضری
1 ہفتہ ago
باغ کراچی میں پانچ ایکڑ پر ”لنگز آف کراچی“ اربن فاریسٹ کا افتتاح، 4500 سے زائد مقامی درخت لگائے گئے۔ میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
1 ہفتہ ago
میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کی جانب سے کے ایم سی کے ترقیاتی اور اراضی ریکارڈ تک عوام کو آن لائن رسائی فراہم کرنے اور ڈیجیٹل ادائیگی کے نظام کا اعلان
1 ہفتہ ago



