وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایف ایٹ ایکسچینج چوک انٹر چینچ منصوبے کا دورہ کیا۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے تعمیراتی کام کا جائزہ لیا۔اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ 31 دسمبر کو انٹر چینج کے انڈر پاس کو ٹریفک کیلئے کھول دیا جائے گا۔فروری کے دوسرے ہفتے میں مکمل منصوبے کا افتتاح کیا جائے گا۔منصوبے کو ہر صورت مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے۔

وزیر داخلہ نے دھرنے کے دوران بھی چوبیس گھنٹے کام جاری رکھنے پر کنٹریکٹر ۔ سی ڈی اے اور ورکرز کو سراہا۔وزیر داخلہ کی کنٹریکٹر اور سی ڈی اے کو اسی جوش و جذبے سے کام جاری رکھنے کی تلقین بھی کی۔محسن نقوی نے کہا کہ جناح ایونیو پر ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کیلئے ایف 10 چوک کو بھی سگنل فری بنایا جائے گا۔وزیر داخلہ نے ایف 10 چوک منصوبے کے لے آؤٹ پلان کا جائزہ لیا۔وزیر داخلہ کی پلان میں ضروری تبدیلیوں کی ہدایت بھی کی۔انھوں نے کہا کہ ایف 10 چوک منصوبے پر تعمیراتی کام کا آ غاز جلد کیا جائے گا، تاکہ اس منصوبے کو بھی ایف ایٹ ایکسچینج انٹر چینچ کے ساتھ ساتھ مکمل کیا جاسکے۔ہمارا مقصد عوام کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنا ہے۔ان منصوبوں کے افتتاح سے عوام کو اسلام آباد کی ٹریفک میں نمایاں بہتری دیکھنے کو ملے گی۔وزیر داخلہ کو تعمیراتی کام کے متعلق چیف کمشنر و چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی طرف سےتفصیلی بریفنگ دی گئی۔جس میں بتایا گیا کہ منصوبے کی پائلنگ کا کام 3 دسمبر کو مکمل کر لیا جائے گا۔پائل کیپ کا کام 12 دسمبر تک مکمل ہو جائے گا۔منصوبے کو ریکارڈ مدت میں مکمل کیا جائے گا۔






