کمشنر لاہور زید بن مقصود کی زیر صدارت 28 مئی تا یکم جون 2025 لاہور قزافی سٹیڈیم میں منعقد ہونے والے پاکستان بمقابلہ بنگلہ دیش ٹی ٹونٹی سیریز میچز کے انتظامات کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں کمشنر لاہور نے پاک-بنگلہ دیش سیریز کے تین ٹی ٹونٹی میچز کے انتظامات کے حوالے سے پی سی بی، ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ محکموں سے تفصیلی بریفنگ لی۔ ضلعی انتظامیہ نے انتظامات بارے بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ریسکیو 1122کیمپ، فیلڈ ہسپتال، کنٹرول رومز، سی سی ٹی وی کیمروں سے مانیٹرنگ سنٹرز قائم ہونگے، ریسکیو 1122 کے اہلکار و ایل ڈبلیو ایم سی کے ورکرز سیریز کیلئے ان سائیڈ و آوٹ سائیڈ موجود ہونگے، پاک-بنگلہ دیش سیریز کیلئے 4 پارکنگ سائٹس ہونگی، لیپارک انتظامات کو یقینی بنائے گی۔کمشنر لاہور نے ضلعی انتظامیہ اور تمام محکموں کو ہدایت دیتے ہوئے کہا ہے کہ شیڈول اور طریقہ کار کیمطابق پاک۔بنگلہ دیش سیریز کے کامیاب انعقاد کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ پی سی بی کنٹرول روم کے علاوہ خصوصی کنٹرول رومز بنیں گے، سٹیڈیم کے اندر اشیائے خورونوش کی قیمتوں اور سٹینڈرڈز پر سخت چیک لگائیں۔ کمشنر لاہور نے مزید کہا کہ ٹریفک پولیس ٹریفک فلو کو برقرار رکھنے کے لیے ٹریفک پلان ترتیب دے اور شہریوں کو راہنمائی بھی دیجائے۔
اجلاس میں ڈی آئی جی آپریشنز لاہور ڈاکٹر فیصل کامران، ڈی سی لاہور سید موسی رضا، ایڈیشنل کمشنر عبدالسلام عارف، سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی بابر صاحبدین، اے ڈی سی ہیڈکوارٹرز محمد جعفر سمیت پی سی بی اور ضلعی محکموں کے افسران نے شرکت کی۔






