راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ریکارڈ میں بے ضابطگیاں،ڈی جی کنزہ مرتضیٰ کی نیب، ایف آئی اے اور اینٹی کرپشن کو کارروائی کی درخواست

آرڈی اے مالیاتی ریکارڈ میں بے ضابطگیاں، ریاستی خزانے کو بھاری نقصان،ڈی جی آرڈی اے کنزہ مرتضیٰ نے نیب، ایف آئی اے اور اینٹی کرپشن کو کارروائی کے لیے درخواستیں بجھوا دیں۔مالیاتی ریکارڈ میں سنگین بے ضابطگیاں سامنے آئی ہیں، ڈی جی آر ڈی اے کنزہ مرتضیٰ کا انکشاف کیا ہے اور

بے ضابطگیوں میں ملزمان ریٹائرڈ ڈائریکٹر ایڈمن و فنانس آرڈی اے، مرحوم سابق ڈپٹی ڈائریکٹر فنانس آرڈی اے ، ریٹائرڈ اسسٹنٹ ڈائریکٹر فنانس شامل ہیں۔ڈی جی آرڈی اے کنزہ مرتضیٰ نے نیب راولپنڈی، ایف آئی اے اور اینٹی کرپشن راولپنڈی کو باضابطہ طور پر خط ارسال کر دیا ہے۔خط میں ریاستی خزانے سے کی گئی رقم کی جلد بازیابی اور متعلقہ افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی درخواست کی گئی ہے۔ڈی جی آرڈی اے نے مندرجہ ذیل قانونی دفعات کا حوالہ دیا: قومی احتساب آرڈیننس 1999 کے سیکشن C-33 کے تحت رقم کی بازیابی، نیب آرڈیننس کے سیکشن 12 اور 15 کے تحت جائیداد کو منجمد اور ضبط کرنا، کوڈ آف سول پروسیجر 1908 (CPC) کے سیکشن 50 کے تحت مرحوم کے ترکہ سے دیوانی واجبات کی وصولی، اور CPC آرڈر XXII رول 4 کے تحت وفات کے بعد قانونی ورثاء کے خلاف کارروائی کی درخواست کی گئی ہے۔

جواب دیں

Back to top button