ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے سبزہ زار سکیم میں ”ایل“بلاک ”ڈی“بلاک ، کے بلاک ودیگر بلاکس کا اچانک دورہ کیا اورواگزار و کلیئر کرائی گئی ایل ڈی اے ملکیتی پراپرٹی کا جائزہ لیا۔ڈی جی ایل ڈی اے نے کہا کہ30 سال سے زائد عرصہ سے بنی جھگیاں، تجاوزات و قبضہ سے کلیئر کرائی گئی جگہ پر کمرشل زون بنایا جائے گا۔ڈی جی ایل ڈی اے نے واگزار کرائی گئی 300 کینال سے زائد جگہ پر کمرشل زون بنانے کا پلان طلب کر لیااور افسران کو ہدایات جاری کیں کہ واسا ملکیتی جگہ سے بھی جھگیاں و تجاوزات فوری طور پر ختم کی جائیں۔انہوں نے ڈی بلاک سبزہ زار میں ایل ڈی اے ملکیتی 90 کنال جگہ پر مکمل فینسنگ اور بورڈ نصب کی ہدایت کی۔ڈی جی ایل ڈی اے نے کہا کہ واگزار و کلیئر کرائی گئی جگہ کو مکمل طور پر کلیئر کرکے تحفظ یقینی بنایا جائے۔ ڈی جی ایل ڈی اے نے ڈائریکٹر ہاؤسنگ فور کو ڈی بلاک کی جگہ کا بہتر پلان بنانے کی ہدایت کی۔اس موقع پر چیف انجینئر ایل ڈی اے اسرار سعید، ڈائریکٹر انجینئرنگ ودیگر متعلقہ افسران موجود تھے۔
Read Next
1 دن ago
وائس چیئرمین ایل ڈی اے میاں مرغوب احمد اور راشدنصراللہ نے این اے 130 مدینہ کالونی میں گلیوں کی مرمت وبحالی کا افتتاح کردیا
4 دن ago
*مالی سال کی آخری سہ ماہی میں ریکوری مہم تیز کی جائے، ٹاؤن پلاننگ افسران فیلڈ میں متحرک نظر آئیں،ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق*
6 دن ago
لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے شہر کی چار اہم شاہراہوں کی کمرشلائزیشن کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا
1 ہفتہ ago
ڈی جی ایل ڈی اے کا ریلوے اسٹیشن، سرکلر روڈ، نیلا گنبد اور کلب چوک مال روڈ کا دورہ،بریفنگ
1 ہفتہ ago
ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی رواں مالی سال کی آخری سہ ماہی میں ٹارگٹ کے حصول کے لیے ریکوری مہم تیز کرنے کی ہدایت
Related Articles
ایل ڈی اے کا غیرقانونی ہاؤسنگ سکیموں کے خلاف آپریشن، الفلاح کوآپریٹوز،سیرین آرچرڈز، فارم سٹی، لی گرین فارمز، الکازر فارمز، حاشیر گارڈن،آرچرڈ گرینز اور بیدیاں گیٹڈ فارمز شامل
2 ہفتے ago





