کمشنر لاہور زید بن مقصود کی زیر صدارت اجلاس بادشاہی مسجد متبرکات و نودارات اور مزار اقبال کے گرد ڈویلپمنٹ پراگریس کا جائزہ

کمشنر لاہور زید بن مقصود کی زیر صدارت ترقیاتی سکیموں میں شامل مزارات پر پیشرفت کے حوالے سے جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں بادشاہی مسجد متبرکات و نودارات اور مزار اقبال کے گرد ڈویلپمنٹ پراگریس کا جائزہ لیا گیا۔ ایڈیشنل سیکرٹری اوقاف پنجاب نے داتا صاحب دربار کی توسیع کیلئے زمین ایکوائر کے حوالے سے شرکاء کو بریفنگ دی۔ کمشنر لاہور نے داتا دربار سے منسلک اوقاف کی دکانوں کی جگہ کی واگزاری کی تفصیلات کا جائزہ لیا۔ کمشنر لاہور نے کہا ہے کہ تاریخی عمارات کے تحفظ کیلئے رینوویشن کو انتہائی اعلی معیار کے مطابق ہونا چاہئیے، ترقیاتی سکیموں میں پیشرفت کا جائزہ لینے کیلئے تمام مقامات کا دورہ کروں گا آن سائٹ بریفنگ ہوگی۔ اجلاس میں ڈی سی لاہور سید موسی رضا، ایڈیشنل کمشنر عبدالسلام عارف، ایڈیشنل سیکرٹری اوقاف نبیلہ جاوید، اے ڈی سی آر لاہور محمد صہیب بٹ، ایڈمنسٹریٹر بادشاہی مسجد و دیگر افسران نے شرکت کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button