میٹروپولیٹن کارپوریشن لاہور کو آمدن کے اہداف میں ایک ارب 39 کروڑ 43 لاکھ روپے خسارے کا سامنا

میٹروپولیٹن کارپوریشن لاہور کو آمدن کے اہداف میں ایک ارب 39 کروڑ 43 لاکھ روپے خسارے کا سامنا ہے۔رواں مالی سال 10 ماہ کی رپورٹ کے مطابق بلدیہ عظمٰی لاہور کے آمدن کے اہداف 7 ارب 9 کروڑ روپے ہے جبکہ 5 ارب 88 کروڑ 89 لاکھ روپے کے مقابلے میں وصولیاں 4 ارب 49 کروڑ 46 لاکھ روپے رہیں۔ٹی ٹی آئی پی ٹیکس شیئر میں سب سے زیادہ شارٹ فال ہے۔جو سالانہ 6 ارب 60 کروڑ کا ہدف تھا۔ابتدائی 10 ماہ میں 5 ارب 48 کروڑ 19 لاکھ روپے کے مقابلے میں 4 ارب 25 کروڑ روپے جمع ہوئے ہیں۔ٹی ٹی آئی پی ٹیکس شیئر کی مد میں خسارہ ایک ارب 22 کروڑ 74 لاکھ روپے ہے۔بلڈنگ پلان فیس مد میں بھی بڑا خسارہ 15کروڑ 77 لاکھ روپے ہے۔اس مد میں 40 کروڑ روپے کا ہدف ہے جبکہ 33 کروڑ 22 لاکھ روپے کے مقابلے میں 17 کروڑ 45 لاکھ روپے نقشہ فیس اور جرمانوں کی مد میں وصول کئے گئے ہیں۔واضع رہے کہ رواں مالی سال ایم سی ایل نے نقشہ فیس اور جرمانوں میں ریکارڈ اضافہ کر کے ایل ڈی اے کے برابر فیسیں کر دی ہیں۔انفورسمنٹ فائن کی مد میں 111فیصد ریکارڈ ریونیو جمع ہوا ہے۔جس کی وجہ تجاوز کنندہ کو بھاری جرمانے ہیں۔سٹورز ریگولیشن اور انفراسٹرکچر دونوں مدات میں بلدیہ عظمٰی لاہور کی آمدن زیرو ہے۔واٹر ریٹ سی او یونٹ رائے ونڈ 14 فیصد جبکہ بقایاجات کی مد میں صرف ایک فیصد آمدن کا ہدف پورا ہوا ہے۔

جواب دیں

Back to top button