ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کاشہر کے مختلف علاقوں کا دورہ،نابھہ روڈ اور سرکلر روڈ کا ترقیاتی کاموں کا جائزہ

ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نےشہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے نابھہ روڈ اور سرکلر روڈ کا دورہ کیا۔

ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے ٹیپا کی جانب سے نابھہ روڈ اور سرکلر روڈ پر جاری کاموں کا جائزہ لیا۔چیف انجینئر ٹیپا اقرار حسین نے بریفنگ دی۔ٹیپا صوبائی دارالحکومت کے پانچ پوائنٹس پر روڈ کٹ کی ری سٹوریشن کا کام کر رہا ہے۔واسا کی جانب سے سیوریج کے بعد ان پوائنٹس پر روڈ کٹ کی ریسٹوریشن پر کام کیا جا رہا ہے۔ٹیپا ٹیمیں نابھہ روڈ، سرکلر روڈ، بند روڈ، وحدت روڈ اور کریم پارک میں کام کر رہی ہیں۔نابہ روڈ پر 400 میٹر جبکہ سرکلر روڈ پر 1290 میٹر پر ری سٹوریشن کا کام جاری ہے۔بند روڈ، کریم پارک اور وحدت روڈ پر بھی کام تیزی سے جاری ہے۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے کام کے معیار کا جائزہ لیا۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے ہدایت کی کہ شہریوں کی سہولت کے لیے کام کو جلد مکمل کیا جائے۔تعمیراتی کاموں کے دوران کام کے بہتر معیار کو یقینی بنایا جائے۔اس موقع پر چیف انجینئر ٹیپا، پراجیکٹ ڈائریکٹر ٹیپا اور متعلقہ افسران موجود تھے۔

جواب دیں

Back to top button