*ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کا فیروز پور روڈ، اٹاری روڈ، نشتر کالونی اور راوی برج کا دورہ، جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔*

ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے فیروز پور روڈ، اٹاری روڈ، نشتر کالونی اور راوی برج کا دورہ کیا۔ڈی جی ایل ڈی اے نے فیروز پورروڈ پر واسا کی جانب سے سیوریج ڈالنے کے بعد سڑک کے کاموں کا جائزہ لیا۔چیف انجینئر ایل ڈی اے اسرار سعید اور پراجیکٹ ڈائریکٹر نے بریفنگ دی۔واسا کے سیورج ڈالنے کے بعد ایل ڈی اے ٹیمیں سڑک کا کام کر رہی ہیں۔

ڈی جی ایل ڈی اے نے اٹاری روڈ، فیروز پور روڈ، ماڈل ٹاؤن ایکسٹینشن اور نشتر کالونی سلیمان بلاک میں کاموں کا جائزہ لیا۔ڈی جی ایل ڈی اے نے نشتر کالونی سلیمان بلاک میں گلیوں میں ٹف ٹائلز اور پیور لگانے کی ہدایت کی۔ ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے کہا کہ نشتر کالونی سلیمان بلاک کو سسٹین ایبل ماڈل کے تحت بنایا جائے۔بعدازاں ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے راوی برج کا دورہ کیا۔پراجیکٹ ڈائریکٹر نے بریفنگ دی۔راوی برج پر لاہور میں داخلے کے لیے چار لین کے پل کی تعمیر و بحالی کا مکمل کر لی گئی ہے۔راوی برج کی اپروچ روڈ پر فنشنگ ورک جاری ہے، تجاوزات کے خاتمے سے سڑک کشادہ ہو گئی ہے۔راوی برج پر سولر لائٹس تنصیب، واک ویز بنائے گئے ہیں۔ ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے راوی برج کے داخلی پوائنٹ پر خوبصورت گنٹری لگانے کی ہدایت کی۔اس موقع پر چیف انجینئر ایل ڈی اے اسرار سعید، پراجیکٹ ڈائریکٹر اور متعلقہ افسران موجود تھے۔

جواب دیں

Back to top button