کمشنر لاہور زید بن مقصود کا یوم شہادت علی کرم اللہ وجہہ کے موقع پرمرکزی جلوس کے اختتامی مرحلے اور سکیورٹی انتظامات کا جائزہ

کمشنر لاہور زید بن مقصود نے یوم شہادت علی کرم اللہ وجہہ کے موقع پر مبارک حویلی سے برآمد ہونے والا مرکزی جلوس کے اختتامی مرحلے اور سکیورٹی انتظامات و جائزہ کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ کے قائم کردہ مرکزی کنٹرول روم کا دورہ کیا. انہوں نے میٹرو سٹیشن کے پل سے مرکزی جلوس کے سکیورٹی انتظامات کا بھی جائزہ لیا۔

کمشنر لاہور نے کہا ہے کہ مبارک حویلی سے برآمد ہونے والا یوم علی کا مرکزی جلوس روایتی راستوں سے گزرتا ہوا کربلا گامے شاہ اختتام پذیر ہوگیا، پرامن یوم علی مرکزی جلوس کیلئے لاہور انتظامیہ و علماء نے بہترین کردار ادا کیا، ضلعی انتظامیہ اور لاہور پولیس کی جانب سے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے، پولیس، انتظامیہ اور متعلقہ اداروں نے انتھک محنت کے ساتھ فرائض سے انجام دیئے۔

جواب دیں

Back to top button