سی بی اے یونین ایم سی ایل کا ملازمین کے حق میں، افسران کے خلاف احتجاج، شدید نعرے بازی، جائز مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رکھنے کا عزم

لاہور ( سٹی رپورٹر) سی بی اے یونین میٹرو پولیٹن کارپوریشن کا ملازمین کے حق میں افسران کے خلاف احتجاج شدید نعرے بازی جائز مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رکھنے کا عزم احتجاجی جلسے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے سرپرست اعلیٰ سابقہ ڈپٹی میئر اعجاز حفیظ چیرمین محبوب بھٹی صدر عنصر علی ڈوگر سیکرٹری جنرل میاں جہانگیر سابق سیکرٹری جنرل محمد احمد نائب صدرطارق کمبوہ ودیگر رہنماؤں نے کہا کہ ملازمین کے جائز مطالبات کو پورا کیا جائے ان کا کہنا تھا کہ

ایڈمنسٹریٹر چیف آفیسر ایم او آر ملازمین کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک بند کریں ملازمین پردوران آپریشن تشدد ہو رہا ہے ملازمین زخمی ہو رہے ہیں افسران ملازمین کو تحفظ دینے میں مکمل طور پر ناکام ہیں ان کا کہنا تھا کہ ملازمین کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے تاکہ اہل کار اپنی ڈیوٹی بہتر طریقے سے سر انجام دے سکیں یونین قائدین نے احتجاجی جلسے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جن ملازمین نے اوور ٹائم ڈیوٹیاں کی ہیں ان کو اوور ٹائم کی ادائیگی کی جائے اور ملازمین کو منظور کردااعزازیہ دیا جائے قائدین کا کہنا تھا کہ اگر ایم سی ایل ملازمین کے چارٹر آف ڈیمانڈ کے مطابق مطالبات منظور نہ کیے گئے تو عید کے بعد بھرپور احتجاج کیا جائے گا ہڑتال کے ساتھ ساتھ تالہ بندی بھی کی جائے گی

جواب دیں

Back to top button