واپڈا نے ایسی تمام کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹیوں کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی ہے، جو واپڈا کا نام غیر قانونی طور پر استعمال کر رہی ہیں۔واپڈا کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ واپڈا اس غیر قانونی کام کو روکنے کے لئے رجسٹرار کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹیز اور ایف آئی اے سمیت دیگر تمام اداروں سے رابطہ کررہا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ واپڈا کا قیام واپڈا ایکٹ 1958ء کے تحت ایک خود مختار ادارے کے طور پر عمل میں لایاگیا ہے۔ صرف واپڈا ٹاؤن کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی (فیزI اورفیزII) لاہور، واپڈا کا نام استعمال کرنے کی مجاز ہے۔ اس کے علاوہ ملک بھر میں موجود دیگر کسی بھی ہاؤسنگ سوسائٹی سے واپڈا کا بلاواسطہ یا بالواسطہ کوئی تعلق نہیں ہے۔ لہٰذا واپڈا ٹاؤن کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی (فیزI اور فیزII)کے علاوہ کسی بھی ہاؤسنگ سوسائٹی یا مذکورہ مقصد کے لئے کسی بھی فرد کی جانب سے واپڈا کا رجسٹرڈ نام استعمال کرنا غیرقانونی اور عوام الناس کو دھوکہ دینے کے مترادف ہے۔ جاری کردہ بیان میں واپڈا نے انتباہ کیا ہے کہ واپڈا کے نام سے قائم ان غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیوں میں سرمایہ کاری کی صورت میں واپڈا کسی بھی نقصان یا واجبات کی ادائیگی کے لئے ہرگز ذمہ دار نہیں ہوگا۔واپڈا کے نام سے قائم اِن غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیوں میں واپڈا ایمپلائز کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی اسلام آباد،واپڈا ایمپلائز کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی لمیٹڈملتان،واپڈا ایمپلائز کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی گوجرانوالہ،واپڈا ایمپلائز کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی لمیٹڈ فیصل آباد،واپڈا ایمپلائز کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی لمیٹڈ سرگودھا،واپڈا ایمپلائز کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی لمیٹڈشیخوپورہ،واپڈا ایمپلائز کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی لمیٹڈ قصور،واپڈا ایمپلائز کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی لمیٹڈپشاور،واپڈا ایمپلائز کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی لمیٹڈکوئٹہ،واپڈا ایمپلائز ہاؤسنگ سوسائٹی کراچی،واپڈاورکرز اینڈ آفیسرز کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی حیدر آباد،واپڈا ایمپلائز کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی کے آئی پی کراچی،واپڈا ایمپلائز کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی (سدرن زون)،واپڈا سٹی فیصل آباد اور واپڈا سٹی گوجرانوالہ شامل ہیں۔
Read Next
دسمبر 9, 2025
پیدائش، وفات، ازدواجی حیثیت میں تبدیلی کا بروقت اندراج پہلے یونین کونسل، پھر نادرا دفتر
دسمبر 6, 2025
ہر بچے کا الگ ب فارم | مقررہ میعاد اور تصویر کے ساتھ
نومبر 21, 2025
تمام وفاقی اور صوبائی سرکاری ملازمین ایکس پاکستان لیو کیلئے کیسے اپلائی کریں
اکتوبر 30, 2025
پاکستانی نوجوان کا کارنامہ ، اپنی کمپنی 4 کھرب 77 ارب روپےمیں امریکی ادارے کو بیچ دی
اکتوبر 29, 2025
پہلا شناختی کارڈ (بغیر سمارٹ چِپ) بالکل مفت
Related Articles
وزیراعظم محمد شہباز شریف کی میاں مرغوب احمد کی رہائش گاہ آمد،اہلیہ کی وفات پر اظہار افسوس
اکتوبر 26, 2025
سال 2025ء کے66 ہزار 377 حاجیوں کو 3 ارب 45 کروڑ 65 لاکھ 85 ہزار روپے واپس کرنے کا فیصلہ
اکتوبر 23, 2025
یونین کونسل سے کمپیوٹرائزڈ میرج سرٹیفکیٹ بنوانے کے بعد نادرا میں ازدواجی حیثیت لازماً تبدیل کرائیں
اکتوبر 18, 2025



