*وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین کا سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی بابر صاحب دین کے ہمراہ اندرون لاہور میں عید اسپیشل کیمپس کا افتتاح*

عیدِ قرباں پرتمام شہریوں تک ماحول دوست ویسٹ بیگزکی فراہمی ممکن بنانے کے لیے عوامی نمائندے بھی ایل ڈبلیو ایم سی کے شانہ بشانہ متحرک ہیں۔وزیر ہاؤسنگ پنجاب بلال یاسین نے سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی بابر صاحب دین کے ہمراہ اندرون لاہور کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور ایل ڈبلیو ایم سی کے عید اسپیشل کیمپس کا افتتاح بھی کیا۔سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی بابر صاحب دین نے صفائی انتظامات اور عید پلان کے بارے میں آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ ہر ہر یونین کونسلز میں ایل ڈبلیو ایم سی کے عید کیمپس لگا دئیے گئے ہیں اور ماحول دوست ویسٹ بیگز کی تقسیم جاری ہے۔مختلف یونین کونسلز کے عمائدین نے وزیر ہاؤسنگ اور سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی کا استقبال کیا۔وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین نے مختلف گلیوں میں جا کر عید صفائی مہم کے بارے میں لوگوں سے بات چیت کی۔اُن کا کہنا تھا وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر زیرو ویسٹ مہم کے اہداف کو سو فیصد حاصل کیا جائے گا۔ عیدالاضحی کی نماز بادشاہی مسجد میں ادا کرنے کے بعد خود علاقوں میں صفائی کا جائزہ لوں گا۔تمام شہریوں سے بھی گزارش ہے کہ علاقوں کی صفائی اور آلائشوں کو بروقت ٹھکانے لگانے کیلئے ایل ڈبلیو ایم سی کا ساتھ دیں۔صفائی سے متعلق شکایات کے ازالے کے لیے ایل ڈبلیو ایم سی کی ہیلپ لائن 1139پر رابطہ کریں یا سوشل میڈیا کا استعمال کریں۔

جواب دیں

Back to top button