عیدالاضحیٰ کے دوران آلائشوں کی بروقت اور مؤثر صفائی پر میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ اور میونسپل اسٹاف کی شاندار کارکردگی کو سراہا۔میئر کراچی نے اپنے دفتر میں پریس کانفرنس کے دوران تین روزہ صفائی مہم کے اعداد و شمار پیش کیے اور سندھ پولیس کے اس کردار کی بھی تعریف کی جنہوں نے چربی مافیا کے خلاف بروقت کارروائی کی۔

ڈپٹی میئر سلمان عبداللہ مراد، ایم ڈی ایس ایس ڈبلیو ایم بی طارق نظامانی اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔






