حکومت پنجاب نے سیکرٹری داخلہ سمیت تین صوبوں سیکرٹریز تبدیل کر دیئے،اسد اللہ خان کو او ایس ڈی بنا دیا گیا

حکومت پنجاب نے تین اہم صوبائی سیکرٹریز کو تبدیل کر دیا ہے۔سیکرٹری ہاؤسنگ پنجاب کیپٹن ر اسد اللہ خان کو او ایس ڈی بنا دیا گیا ہے۔سیکرٹری داخلہ پنجاب نور الامین مینگل کو تبدیل کر کے ان کی جگہ سیکرٹری کوآپریٹو ڈیپارٹمنٹ احمد جاوید قاضی کو سیکرٹری داخلہ لگا دیا گیا ہے۔نور الامین مینگل کو سیکرٹری ہاؤسنگ پنجاب تعینات کردیا گیا ہے۔چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

جواب دیں

Back to top button