ٹاؤن شپ یونین کونسل 235 صفائی کے مثالی انتظامات پر ایڈمنسٹریٹر مبارکباد کی مستحق ہیں ۔اہلیان علاقہ

لاہور (نمائندہ خصوصی)عید الاضحیٰ کے پر مسرت موقع پر یونین کونسل کی حدود میں ایڈمنسٹریٹر کی جانب سے جگہ جگہ ٹھنڈے پانی کے کولرز اور سالٹ ویسٹ مینجمنٹ لاہور کے تعاون سے فری ویسٹ بیگز تقسیم کیے گئے الائیشوں کو بروقت اٹھانے کے انتظامات کیے گئے ۔عید سے قبل بینرز آویزاں کیے گئے صفائی کا خوبصورت انتظام کرنے پر اہلیان علاقہ نے ایڈمنسٹریٹر انعم چوہدری ۔مقامی ایم پی اے ملک شہباز کھوکھر ۔چئیرمین یونین کونسل آصف میو ۔سیکرٹری یونین کونسل محمد ارشد بھٹہ کا شکریہ ادا کیا ۔اس بار خوبصورت انتظام کروانے پر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کو عوام نے شکریہ ادا کیا۔کوآرڈینیٹر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ و سینیئر صحافی مہر عبدالروف اور سابقہ مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب ایوب چوہدری نے کیمپوں کا وزٹ کیا اور انتظامیہ کی جانب سے عیدالاضحی کے موقع پر کیے گئے انتظامات کو سراہا ۔

جواب دیں

Back to top button