پشاور(بلدیات ٹائمز)ہم حکام بالا سے اپیل کرتے ہیں کہ عیدالاضحی کے موقع پر بلدیاتی اداروں بشمول واسا ملازمین کا اعلیٰ کارکردگی پر خصوصی انعامات و اعزازات کا اعلان کیا جائے تا کہ بلدیاتی اداروں کے عملہ صفائی جنہوں نے اپنی عیدالاضحی کی خوشیاں قربان کر کے دھوپ اور سخت گرمی کے باوجود عوام کو بہترین خدمات سے نوازا ھے کی حوصلہ افزائی اور دلجوئی ھو سکے۔ لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن خیبرپختونخوا کے سرپرست اعلیٰ شوکت کیانی، صدر حاجی انور کمال خان مروت، چیئرمین محبوب اللہ ، جنرل سیکریٹری سلیمان خان ھوتی نے صوبائی حکومت ، وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور ، وزیر بلدیات و دیہی ترقی خیبرپختونخوا اور محکمہ بلدیات و دیہی ترقی خیبرپختونخوا کے اعلیٰ حکام سے پرزور مطالبہ کرتے ھیں کہ فوری طور پر عیدالاضحی کے موقع پر اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے بلدیاتی اداروں کے ملازمین کے لئے ایک تنخواہ بطور اعزازیہ کا اعلان کیا جائے تا کہ بلدیاتی اداروں کے غریب عملہ صفائی کی دلجوئی ھو سکے۔
Read Next
15 گھنٹے ago
*وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے ویژن اور ہدایت کے تحت لیبر ڈیپارٹمنٹ کے کمپلینٹ سیل کا افتتاح*
2 دن ago
پشاور ریوائیٹلائزیشن پلان کے تحت شہر کی اہم شاہراہوں کی اپ گریڈیشن اور پشتخرہ انڈر پاس منصوبے کا سنگ بنیاد
4 دن ago
وفاق کی طرف سے پیٹرول قیمتوں میں مسلسل اضافہ انتہائی افسوسناک ہے،وزیر اعلٰی خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی
6 دن ago
وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی کے زیرِ صدارت صحت کارڈ پلس پروگرام سے متعلق اہم اجلاس
6 دن ago
بلدیاتی ملازمین کے مسائل،لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن خیبرپختونخوا اور پشاور یونائیٹڈ ورکرز یونین کا مشترکہ جدوجہد کا اعادہ
Related Articles
پاکستان ورکرز فیڈریشن کے سابق چیئرمین اور معروف مزدور رہنما سیدہادی حسین شاہ کی وفات پر تعزیتی اجلاس
7 دن ago
خیبر پختونخوا حکومت کی اون سورس ریونیو میں شاندار کارکردگی،محکموں کے سربراہان میں تعریفی اسناد تقسیم
1 ہفتہ ago
لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن رجسٹرڈ خیبرپختونخوا کے بانی صدر،ممتاز مزدور رہنما سید ہادی حسین شاہ انتقال فرما گئے، "اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ”
1 ہفتہ ago


