خیبرپختونخوا کے بلدیاتی ملازمین اور پنشنرز گزشتہ کئی ماہ کی تنخواہوں اور پنشن سے محروم ہیں۔ TMAs کے ملازمین اپنے روزمرہ کے فرائض منصبی باقاعدگی سے انجام دینے کے باوجود اپنی تنخواہوں اور پنشن جیسے بنیادی آئینی حق اور اپنی محنت کے صلے سے محروم ہیں۔ اس صورتحال نے نہ صرف ملازمین کی مالی مشکلات بڑھا دی ہیں بلکہ محکمہ بلدیات کے انتظامی نظام کی ناکامی کو بھی عیاں کر دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق محکمہ بلدیات و دیہی ترقی کی عدم توجہی اور نااہلی کی وجہ سے بلدیاتی اداروں کے مالی معاملات دن بدن بگڑتے جا رہے ہیں اور فنڈز کی عدم فراہمی ، ذرائع آمدن نہ بڑھانے اور بد انتظامی سے بلدیاتی ادارے شدید ترین مالی بحران سے دوچار ہیں اور ملازمین کئی کئی ماہ تک فرائض منصبی ادا کرنے اور محنت و مشقت کرنے کے باوجود بھی تنخواہوں اور پنشن کی ادائیگی سے محروم رہ کر معاشی طور پر کمزور ہوتے جا رہے ہیں۔ بلدیاتی ملازمین اور پنشنرز کے بچے تنخواہوں اور پنشن کی عدم ادائیگی کی وجہ سے فاکوں کے شکار ہیں۔ بلدیاتی اداروں سے وابستہ ہزاروں ملازمین اور پنشنرز کی آواز سننے والا کوئی نہیں۔تنخواہوں اور پنشن کی عدم ادائیگی کی وجہ سے ملازمین اور پنشنرز گھروں کے کرایوں کی عدم ادائیگی ، بچوں کے سکولوں کی فیسوں کی عدم ادائیگی ، بجلی اور گیس کے بلوں کی ادائیگی میں ناکامی اور بچوں کی کفالت میں مشکلات جیسے مسائل سے دوچار ہیں۔لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن رجسٹرڈ خیبرپختونخوا بلدیاتی ملازمین اور پنشنرز کے مسائل کے حل کے لئے بارہا صوبائی حکومت کے اعلیٰ حکام تک اپنی اواز پہنچا چکی ہے مگر محکمہ بلدیات و دیہی ترقی کے کانوں تک جوں تک نہیں رینگی۔ لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن خیبرپختونخوا کے سینئر عہدیداران شوکت کیانی، حاجی انور کمال خان مروت، محبوبِ اللہ اور سلیمان خان ہوتی نے وزیر اعلیٰ سہیل خان آفریدی کی قیادت میں قائم ہونے والی صوبائی حکومت ، صوبائی وزیر بلدیات و دیہی ترقی خیبرپختونخوا مینا خان آفریدی ، چیف سیکریٹری شہاب علی شاہ، سیکریٹری محکمہ بلدیات و دیہی ترقی خیبرپختونخوا سردار ثاقب اسلم اور سیکریٹری لوکل کونسل بورڈ وحید الرحمان سے پرزور مطالبہ کیا ہے خیبرپختونخوا کے بلدیاتی اداروں کو مالی بحران سے نکالنے کے لئے اداروں کو مالی طور پر مضبوط کرنے کے لئے فوری اور مثبت اقدامات اٹھائیں اور مفلوک الحال بلدیاتی ملازمین اور پنشنرز کے معاشی حالات بہتر بنانے کے لئے ان کی تنخواہوں اور پنشن کی ادائیگی یقینی بنانے کے لئے بلاتاخیر اکاؤنٹ فور کا نفاذ عمل میں لایا جا کر ملازمین اور پنشنرز کو تنخواہوں اور پنشن کی ادائیگی عمل میں لائیں اور ان کے بچوں کو فاکوں سے نجات دلانے کے کئے فوری عملی اقدامات اٹھائیں۔یہ مسائل طویل المدتی اور فوری حل کے متقاضی ہیں۔
Read Next
2 دن ago
چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا کا گلیات میں ترقیاتی منصوبوں، ماحولیاتی تحفظ اور سیاحتی سہولیات کی بہتری کا جائزہ
3 دن ago
لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن خیبرپختونخوا کی کاوشیں،86 ٹی ایم ایز کو تنخواہوں اور پنشن کیلئے1580 ملین کی گرانٹ جاری
4 دن ago
گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کی زیرِ صدارت تعلیم میں اصلاحات کے سلسلے میں اعلٰی سطحی اجلاس
4 دن ago
ممبر ایڈوائزری کونسل برائے بلدیات، مواصلات و تعمیرات خیبرپختونخوا آصف رفیق پشاور میں صفائی کیلئے متحرک
6 دن ago
*گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی زیر صدارت پشاور ماسٹر ڈویلپمنٹ پلان سے متعلق اجلاس*
Related Articles
پنشن اور تنخواہوں کے مسئلہ کوحل کرنا ان اولین ترجیح ہوگی،سیکرٹری لوکل کونسل بورڈ خیبرپختونخوا خضر حیات
6 دن ago
ایچ آر سی پی کونسل کے انتخابات،لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن خیبرپختونخوا،پاکستان ورکرز فیڈریشن نے محمد حنیف رامے کی حمایت کا اعلان کر دیا
7 دن ago
مشیر بلدیات آصف رفیق کو محکمہ بلدیات خیبرپختونخوا کی مجموعی کارکردگی اور 100 روزہ ایکشن پلان پر تفصیلی بریفنگ
7 دن ago


