وزیر اعلٰی خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور کی زیر صدارت صوبائی اسمبلی کی فل ہاؤس کمیٹی کا پہلا اجلاس منعقدہوا۔ سپیکر اور ڈپٹی سپیکر صوبائی اسمبلی کے علاؤہ اپوزیشن لیڈر اور دیگر ممبران اسمبلی نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس میں پختون قومی جرگے کے مطالبات پر پیشرفت کے لئے لائحہ عمل پر غور کیا گیا ۔ اجلاس میں پختون قومی جرگے کی طرف سے پیش کردہ مطالبات اور مسائل کے حل پر پیشرفت کے لئے سب کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا ۔ سب کمیٹی میں اسمبلی میں موجود تمام سیاسی جماعتوں کی نمائندگی ہوگی۔ کمیٹی ایک ہفتے میں پختون قومی جرگے کی طرف سے پیش کردہ 27 نکات اور مطالبات پر پیشرفت کے لئے اتفاق رائے سے تجاویز پیش کرے گی۔ یہ تجاویز اسمبلی کی فل ہاؤس کمیٹی کے سامنے پیش کی جائیں گی۔ فل ہاؤس کمیٹی وفاقی حکومت سے جڑے مسائل ضروری کاروائی کے لئے وفاق کو بھیجے گی۔صوبائی حکومت سے متعلق مسائل ضروری کارروائی کے لئے صوبائی حکومت کو بھیجے جائیں گے۔ اسی طرح دیگر اداروں سے جڑے مسائل متعلقہ اداروں کو بھیجے جائیں گے۔ اجلاس میں پشتون تحفظ مومنٹ کو کالعدم قرار دیے جانے کے فیصلے پر نظر ثانی کے لئے معاملہ وفاقی حکومت کے ساتھ اٹھانے کا فیصلہ بھی کیا گیا ۔
Read Next
22 منٹس ago
پی پی پی فریم ورک کے تحت پشاور میں کچرے کو ایندھن میں تبدیل کرنے کے منصوبے کی تجویز منظور کر لی گئی
34 منٹس ago
خیبرپختونخوا حکومت کےایندھن کی بچت اور ذمہ دار حکومتی اقدامات کے لیے نئے فیصلے
1 گھنٹہ ago
خیبرپختونخوا سٹیز امپروومنٹ پراجیکٹ کی 9ویں پراجیکٹ سٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس
5 گھنٹے ago
اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ بلدیات و دیہی ترقی تحصیل حسن خیل پشاور ملک ارشد خان کی جانب سے تمام ویلیج کونسل سیکرٹریز کو ہدایت جاری
1 دن ago
مئیر سٹی میٹروپولیٹن حاجی زبیر علی اور تحصیل چیئرمینز کے ساتھ گزارا گیا وقت خوشگوار، بامقصد اور یادگار دوررہا،اسسٹنٹ ڈائریکٹر بلدیات ملک ارشد خان
Related Articles
محکمہ لوکل گورنمنٹ خیبرپختونخوا نے سبکدوش ہونے والے بلدیاتی نمائندوں کے حوالے سے حکومتی اثاثوں کی رپورٹ طلب کر لی
1 دن ago
*لوکل کونسلز ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا کامحمد رحیم جدون کو بہترین خدمات کی فراہمی پر خراجِ تحسین*
2 دن ago
*وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی کی زیر صدارت محکمہ پلاننگ و ڈویلپمنٹ کا بذریعہ ویڈیو لنک اجلاس*
3 دن ago
:خیبر پختونخوا میں بلدیاتی نظام 15 مارچ کو ختم، اختیارات ڈپٹی کمشنرز کے سپرد کئے جانے کا امکان
3 دن ago


