*وزیرِ ہاؤسنگ بلال یاسین کا جیل روڈ پر پلانٹ فار پاکستان کیمپ کا دورہ،مفت پودے تقسیم*

جشنِ آزادی کے موقع پر۔۔۔ایک بشر، ایک شجر۔۔۔!! وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر ہارٹیکلچر ایجنسی لاہور کی پلانٹ فار پاکستان *مفت پودوں کی تقسیم* جاری ہے۔ وزیرِ ہاؤسنگ پنجاب بلال یاسین نے جیل روڈ پر پلانٹ فار پاکستان کیمپ کا دورہ کیا اور شہریوں میں مفت پودے تقسیم کیے۔ صوبائی وزیر بلال یاسین نے موٹر سائیکل سواروں، رکشہ ڈرائیورز اور فیملیز میں مفت پودے تقسیم کیے۔وزیرِ ہاؤسنگ پنجاب نے شہریوں سے شجرکاری کی اہمیت اور افادیت پر تبادلہ خیال کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ شجرکاری ماحولیاتی آلودگی میں کمی اور صاف و صحت مند ماحول کیلئے ناگزیر ہے۔شجرکاری آج کی ضرورت اور آنیوالی نسلوں کے محفوظ مستقبل کی ضمانت ہے۔ بلال یاسین نے واضح کیا کہ جشنِ آزادی پر ایک پودا لگائیں اور پاکستان کو مزید سرسبز بنائیں۔ سرسبز پاکستان ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے، ہر شہری شجرکاری مہم میں بھرپور حصہ لے۔پلانٹ فار پاکستان مہم کا مقصد شہریوں کو شجرکاری کی جانب راغب اور لاہور کو مزید سرسبز بنانا ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر تمام اضلاع میں مفت پودوں کی تقسیم جاری رہے گی۔ جیل روڈ پلانٹ فار پاکستان کیمپ پر پروجیکٹ ڈائریکٹر جیلانی پارک وقار رحمان اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔

جواب دیں

Back to top button