زندہ دلان کے جیلانی پارک میں لاہور کے سب سے بڑے اور بلند پرچم کو فضا میں لہرایا گیا۔ وزیر ہاؤسنگ پنجاب بلال یاسین نے 100 فٹ چوڑے جھنڈے کو 200 فٹ کی بلندی پر لہرایا۔ چیئرمین پی ایچ اے غزالی سلیم بٹ اور ایم ڈی احمد عثمان جاوید بھی ہمراہ تھے۔ اس موقع پر صوبائی وزیر بلال یاسین کا کہنا تھا کہ 79 واں یوم آزادی مکہ معاہدے کے نام، امت مسلمہ کا اتحاد نیک شگون ہے۔ پاکستان کی سیاسی و عسکری قیادت نے تاریخ کے دھارے کو موڑ دیا ہے۔نہ صرف خطے بلکہ عالمی منظر نامے میں پاکستان کی اہمیت کا اندازہ لگانے والے اب قرعہ نکال لیں۔ وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین نے سیاسی مخالفین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ستاروں کے حال بتلانے والوں سے بھی پوچھ لیں، پاکستان کو ڈیفالٹ کروانے کی سازشیں بے نقاب ہوچکی ہیں۔وزیر اعظم شہباز شریف،فیلڈ مارشل اور ڈپٹی وزیراعظم کی انتھک کوششوں کو کسی صورت فراموش نہیں کیا جاسکتا۔ آزادی کا اصل مقصد اپنی ذات کی نفی اور ملک و ملت کے مفادات کا تحفظ ہے۔ اس موقع پر سکول کے بچوں کی کثیر تعداد نے ہلالی پرچم تھامے نعرے لگائے، بعد ازاں صوبائی وزیر بلال یاسین نے کیک کاٹا اور تحائف تقسیم کیے۔چیئرمین پی ایچ اے غزالی سلیم بٹ نے کہا کہ پاکستان کی ترقی و خوشحالی ہمارا مشترکہ مشن ہے۔ ایم ڈی احمد عثمان جاوید کا کہنا تھا کہ گرین لاہور کیلئے وزیر اعلی کے ویژن کے مطابق اقدامات جاری رہیں گے۔
Read Next
3 دن ago
*بلوچستان نیپا کے گریڈ 18 کے زیرِ تربیت افسران کا محکمہ ہاؤسنگ پنجاب کا دورہ*
3 دن ago
*یو ای ٹی لاہور اور الجزاری اکیڈمی کے درمیان پائیدار آبی حل کے لیے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط*
4 دن ago
*پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے کام سمارٹ ایگزیکیوشن پلان کے تحت مکمل کئے جائیں:نورالامین مینگل*
6 دن ago
روڈا کاراوی شہر میں کمرشل نادہندگان کیخلاف آپریشن،متعدد کاروباری مراکز سربمہر
1 ہفتہ ago






