لوکل گورنمنٹ ایکٹ میں ضروری ترامیم کے لئے تمام سیاسی جماعتوں سے مشاورت کی جائے گی،وزیر اعلٰی گلگت بلتستان امجد حسین

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کے زیر صدارت ہونے والے صوبائی کابینہ کے دوسرے اجلاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نئے فنانشل کنٹرول اینڈ بجٹنگ رولز کی منظوری صوبے میں مالی نظم و ضبط (فنانشل ڈسپلن)، پبلک سروس ڈیلیوری اور گڈ گورننس کو عملی جامہ پہنانے میں معاون ثابت ہوگی۔وزیر اعلیٰ کہا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے کسٹم ٹیکس میں دی جانے والی چھوٹ کا فائدہ گلگت بلتستان کے چھوٹے تاجروں اور عام عوام تک پہنچنا چاہیے۔ اسی بات کو مدنظر رکھتے ہوئے نئی پالیسی کی منظوری دی گئی ہے تاکہ اس چھوٹ سے یہاں کے مقامی لوگوں اور نوجوانوں کو مکمل استفادہ حاصل ہو سکے۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ایڈیشنل نمبرداروں کی تعیناتی کا اختیار ڈپٹی کمشنرز کے پاس نہیں ہے۔ لینڈ ریونیو ایکٹ کے تحت مروجہ قوانین کو مدنظر رکھتے ہوئے اس کا فیصلہ کرنے کا اختیار ایس ایم بی آر (SMBR) کو دیا جا رہا ہے۔ صوبائی حکومت عارضی ملازمتوں کے نام پر ملازمین کے مالی استحصال کا خاتمہ کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ اسی لیے کنٹی جنٹ (عارضی) ملازمتوں کے بجائے مستقل بھرتیوں کا فیصلہ کیا گیا ہے اور تمام متعلقہ محکموں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ خالی آسامیوں کو گلگت بلتستان ٹیسٹنگ سروس اور ایف پی ایس سی (FPSC) کے ذریعے مشتہر کریں۔صوبائی حکومت پسماندہ اور دور دراز علاقوں میں تعلیمی معیار کو بہتر بنانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے گی۔ اس سلسلے میں دیامر کے ‘ہوم سکولز’ کو ایک سال کے اندار سرکاری سکولوں میں منتقل کیا جائے گا اور جن علاقوں میں سرکاری سکول موجود نہیں ہیں، وہاں نئے سکول قائم کیے جائیں گے۔ وزیر اعلیٰ نے ہدایت کی کہ پرائیویٹ سکولوں کو ریگولرائز کرنے کے لیے صوبائی سیکریٹری سکول ایجوکیشن ریگولیشن ایکٹ’ پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔وزیر اعلیٰ نے کہاکہ سیاسی جماعتوں کے علاوہ آزاد امیدواروں کو بھی الیکشن لڑنے کا پورا حق حاصل ہے۔ بلدیاتی نظام کے ذریعے اختیارات نچلی سطح پر منتقل کیے جائیں گے تاکہ عوام کے بنیادی مسائل ان کی دہلیز پر حل ہو سکیں۔ لوکل گورنمنٹ ایکٹ میں ضروری ترامیم کے لئے تمام سیاسی جماعتوں سے مشاورت کی جائے گی۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ڈاکٹروں کی ٹرانسفر پوسٹنگ پالیسی پر شفاف اور یکساں انداز میں عملدرآمد یقینی بنایا جائے تاکہ کسی بھی ڈاکٹر کے ساتھ زیادتی نہ ہو۔ علاوہ ازیں، ضلعی ہیڈکوارٹر ہسپتالوں میں صفائی کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے ویسٹ مینجمنٹ اور محکمہ صحت کے مابین معاہدے کی منظوری بھی دی گئی ہے۔

جواب دیں

Back to top button