گلگت بلتستان،ای ٹی آئی لینڈ ٹائٹلنگ پروجیکٹ کی پیش رفت کا جائزہ،فیلڈ ٹیموں کو گاڑیاں فراہم کر دی گئیں

سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو گلگت بلتستان و پروجیکٹ کوآرڈینیٹر ای ٹی آئی لینڈ ٹائٹلنگ پروجیکٹ دلدار احمد ملک کی زیرِ صدارت ای ٹی آئی لینڈ ٹائٹلنگ پروجیکٹ کے فالو اَپ اجلاس کا انعقاد کیا گیا، جس میں پروجیکٹ کوآرڈینیٹر خادم حسین پروجیکٹ کی فیلڈ ٹیموں، پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی (PLRA) کے ڈپٹی ڈائریکٹر اور دیگر نمائندگان نے شرکت کی۔

اجلاس میں ای ٹی آئی لینڈ ٹائٹلنگ پروجیکٹ کی **مجموعی پیش رفت، فیلڈ میں جاری سرگرمیوں اور مختلف ٹیموں کو درپیش مسائل** کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر فیلڈ ٹیموں کی جانب سے جاری کام اور پیش رفت سے متعلق بریفنگ بھی دی گئی۔اجلاس میں فیلڈ ٹیموں کو درپیش ٹرانسپورٹ کے مسائل کو حل کرتے ہوئے انہیں مطلوبہ گاڑیاں فراہم کر دی گئیں، جس سے فیلڈ میں جاری سرگرمیوں کو مزید مؤثر اور تیز بنانے میں مدد ملے گی۔سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو نے ہدایت کی کہ موسمِ سرما کے آغاز سے قبل فیلڈ میں زیادہ سے زیادہ کام مکمل کیا جائے اور پائپ لائن میں موجود تمام قابلِ تکمیل سرگرمیوں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے، تاکہ موسم سرما کے دوران فیلڈ ورک متاثر نہ ہو۔اجلاس میں PLRA کی ٹیم کو ہدایت کی گئی کہ فیلڈ ٹیموں کو درکار ڈیجیٹل مسویات جلد از جلد فراہم کی جائیں تاکہ فیلڈ سرگرمیوں میں مزید تیزی لائی جا سکے۔ مزید برآں، فیلڈ ٹیموں کے پاس پہلے سے موجود ڈیجیٹل مسویات کی ویریفکیشن کا عمل بھی جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایات جاری کی گئیں۔ دلدار احمد ملک نے اس امر پر زور دیا کہ ای ٹی آئی لینڈ ٹائٹلنگ پروجیکٹ کے مقررہ اہداف کے حصول کے لیے تمام متعلقہ ٹیمیں باہمی رابطے اور مؤثر کوآرڈینیشن کے ساتھ کام کریں اور فیلڈ میں دستیاب وقت کو مؤثر انداز میں استعمال کرتے ہوئے زیادہ سے زیادہ اہداف حاصل کیے جائیں۔

جواب دیں

Back to top button