میٹروپولیٹن آفیسر ریگولیشنز جواد الحسن گوندل کا مال روڈ اور ہال روڈ پر پارکنگ انتظامات کا جائزہ،تجاوزات کے خلاف آپریشن سخت

میٹروپولیٹن آفیسر ریگولیشن، جواد الحسن گوندل نےمال روڈ اور ہال روڈ کا دورہ کیا اور پارکنگ کے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔دورانِ دورہ غیر قانونی پارکنگ اور لاہور پارکنگ کمپنی کی جانب سے فراہم کردہ پارکنگ انتظامات اور مانیٹرنگ کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر پارکنگ کے نظام کو مزید مؤثر اور منظم بنانے کے لیے متعلقہ عملے کو ضروری ہدایات جاری کی گئیں۔میٹروپولیٹن آفیسر ریگولیشن نے ہدایت کی کہ غیر قانونی پارکنگ کے خاتمے، شہریوں کو بہتر پارکنگ سہولیات کی فراہمی، ٹریفک کی روانی اور پارکنگ کے مؤثر انتظام کو یقینی بنانے کے لیے مانیٹرنگ کا عمل مزید بہتر بنایا جائے۔

دورے کے موقع پر لاہور پارکنگ کمپنی کا عملہ، ایم سی ایل کے انسپکٹرز اور ڈپٹی ڈائریکٹر پبلک فسیلٹیز مدثر اسلم بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔علاوہ ازیں ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن ریٹائرڈ علی اعجاز اور چیف آفیسر کلیم یوسف کی ہدایت پر شعبہ ریگولیشن نے تمام تحصیلوں میں تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری رکھا۔تجاوز کنندگان کے خلاف موثر کارروائی کی گئی۔میٹروپولیٹن آفیسر ریگولیشنز جواد الحسن گوندل نے آپریشن نگرانی کی نگرانی کی۔آپریشن انچارج شہزاد رسول نے تمام تحصیلوں میں آپریشن کا جائزہ لیا۔

جواب دیں

Back to top button