*واسا ہیڈ آفس لاہور میں 79ویں یومِ آزادی کی پروقار تقریب کا انعقاد*

واسا ہیڈ آفس لاہور میں 79ویں یومِ آزادی کی پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ وزیرِ ہاؤسنگ پنجاب بلال یاسین نے یومِ آزادی کی تقریب میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ صوبائی وزیر برائے ہاؤسنگ بلال یاسین نے یوم آزادی کا کیک کاٹا اور سبز ہلالی پرچم لہرایا۔وائس چیئرمین واسا لاہور چوہدری شہباز احمد، اور ایم ڈی واسا لاہور غفران احمد سمیت واسا افسران و ملازمین کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ یومِ آزادی ہمیں اپنے بزرگوں اور شہداء کی لازوال قربانیوں کی یاد دلاتا ہے، آزادی ایک عظیم نعمت ہے، آج دنیا کے حالات دیکھ لیں۔ تقریب میں مکہ دفاعی معاہدہ کا خصوصی تذکرہ کیا گیا۔ معاہدۂ مکہ امتِ مسلمہ کے اتحاد، اخوت اور باہمی تعاون کی اہم مثال ہے۔ صوبائی وزیر نے واضح کیا کہ پاکستان میں دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث ہمسایہ ممالک کا کردار بے نقاب ہوچکا ہے۔ ملک کی ترقی، خوشحالی اور استحکام کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے،مکہ دفاعی معاہدہ پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان برادرانہ تعلقات کو مزید فروغ دے گا۔ وائس چیئرمین واسا چوہدری شہباز احمد نے کہا کہ یومِ آزادی صرف جشن کا دن نہیں بلکہ وطنِ عزیز کی ترقی اور خوشحالی کیلئے تجدیدِ عہد کا دن ہے، پاکستان کی آزادی شہداء اور غازیوں کی لازوال قربانیوں کا ثمر ہے ایم ڈی واسا غفران احمد کا کہنا تھا کہ ملک کی ترقی اور خوشحالی کیلئے بھرپور محنت جاری رکھیں گے۔ یومِ آزادی کی تقریب کے اختتام پر پاکستان کی سلامتی، ترقی، خوشحالی اور استحکام کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔ واسا لاہور ہیڈ آفس میں سبز ہلالی پرچموں کی بہار جبکہ واسا بلڈنگ کو برقی قمقموں سے سجا دیا گیا ہے۔

جواب دیں

Back to top button