*بھاٹی چوک انڈر پاس کے تعمیراتی کام مکمل،بیوٹیفکیشن آخری مراحل میں داخل*

ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے داتا دربار اور بھاٹی چوک انڈر پاس کا دورہ کیااورچیف انجینئر ٹیپا اقرار حسین اور پراجیکٹ ڈائریکٹر نے انہیں ترقیاتی کاموں کے بارے میں بریفنگ دی اور بتایاکہ بھاٹی چوک انڈر پاس کے تعمیراتی کام مکمل ہوچکے ہیں اور بیوٹیفکیشن آخری مراحل میں داخل ہے انڈر پاس کی لین مارکنگ مکمل، بیرل پر بیوٹیفکیشن کی جا رہی ہے۔ ڈی جی ایل ڈی اے نے انڈر پاس کے اطراف سائینج اور گرینری کے کاموں کا بھی جائزہ لیا۔بریفنگ میں بتایاگیاکہ انڈر پاس کے اطراف کی سروس روڈز پر اسفالٹ کا کام مکمل کر لیا گیاہے اورسروس روڈز کے ساتھ فٹ پاتھ کی تعمیر کا کام بھی آخری مراحل میں داخل ہے۔ڈی جی ایل ڈی اے کوبتایاگیاکہ داتا دربار کے سامنے پیڈسٹرین انڈر پاس کے داخلی راستوں پر فنشنگ کے کام بھی آخری مراحل میں ہیں۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے منصوبے کے تمام سیکشنز کا بھی تفصیلی معائنہ کیا اوردربار کے اطراف مزدوروں کے بیٹھنے کے لیے گوشہ مزدور جلد از جلد بنانے کی ہدایت کی۔انہوں نے بھاٹی چوک سے سرکلر روڈ کی جانب جانے والی سڑک پر اسفالٹ بھی جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔

جواب دیں

Back to top button