اے ڈی بی کنٹری ڈائریکٹر ایما فین کی قیادت میں وفد نے سیکرٹری لوکل گورنمنٹ پنجاب زید بن مقصود سے ملاقات کی۔ ملاقات میں پنجاب انٹرمیڈیٹ سٹیز امپروومنٹ پروگرام (PICP) کے تحت مکمل کیے گئے منصوبوں، پیش رفت اور مستقبل میں ان کے پائیدار آپریشن کے حوالے سے تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ملاقات میں اے ڈی بی ڈپٹی کنٹری ڈائریکٹر حسین حیدر، پرنسپل کنٹری اسپیشلسٹ شوکت شفیع، پراجیکٹ ڈائریکٹر عمر جاوید اور ڈپٹی پروگرام ڈائریکٹر مرزا سلمان عثمان نے شرکت کی۔اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ اے ڈی بی کے تعاون سے 250 ملین ڈالر کی لاگت سے ساہیوال اور سیالکوٹ میں شہری انفراسٹرکچر کے بڑے منصوبے مکمل کیے گئے ہیں، جن سے دونوں شہروں میں شہریوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی میں نمایاں بہتری آئی ہے۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ پروگرام کے تحت ساہیوال اور سیالکوٹ میں مجموعی طور پر 765 کلومیٹر طویل واٹر سپلائی لائنز بچھائی گئیں، جبکہ 48 ٹیوب ویلز، 9 اوور ہیڈ واٹر ٹینکس اور 17 فلٹریشن پلانٹس تعمیر کیے گئے۔ مزید برآں، 63 ٹیوب ویلز کی بحالی سے شہریوں کو صاف پانی کی بہتر سہولت میسر آئی۔اجلاس کو بتایا گیا کہ پسپ منصوبوں سے ساہیوال اور سیالکوٹ کی 5 لاکھ 97 ہزار آبادی مستفید ہوئی۔ دونوں شہروں میں 115 کلومیٹر طویل زیرِ زمین سیوریج نیٹ ورک تعمیر کیا گیا، جبکہ پہلی مرتبہ جدید ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹس قائم کیے گئے، جن کے ذریعے روزانہ 60 ملین گیلن پانی صاف کرنے کی سہولت دستیاب ہوگی۔بریفنگ کے مطابق دونوں شہروں میں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے لیے ایک ارب روپے کی لاگت سے ضروری مشینری فراہم کی گئی، جبکہ شہری ماحول کی بہتری کے لیے 7 نئے پارکس بھی تعمیر کیے گئے۔وفد کو بتایا گیا کہ سیالکوٹ میں ایک کلومیٹر طویل اوور ہیڈ برج تعمیر کیا گیا جبکہ ساہیوال میں 8.25 کلومیٹر طویل سڑکوں کی تعمیر و بحالی مکمل کی گئی۔ اسی طرح 3 ارب روپے سے زائد لاگت سے اسٹیٹ آف دی آرٹ لوکل گورنمنٹ اکیڈمی بھی تعمیر کی گئی ہے۔سیکرٹری لوکل گورنمنٹ پنجاب زید بن مقصود نے کہا کہ پسپ منصوبوں کی تکمیل میں ایشیائی ترقیاتی بینک کے تعاون اور رہنمائی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مکمل ہونے والے منصوبوں کے مثبت نتائج عوام تک پہنچ رہے ہیں اور شہریوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی میں بہتری آئی ہے۔زید بن مقصود نے کہا کہ پسپ کے مکمل منصوبوں کو وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق پائیدار رکھنا ضروری ہے۔ انہوں نے منصوبوں کے آپریشن، مینٹیننس اور عوامی سہولیات کے تسلسل کو یقینی بنانے پر زور دیا۔اے ڈی بی وفد نے پنجاب حکومت کے ساتھ تعاون اور پروگرام پر عملدرآمد کو سراہتے ہوئے شہری انفراسٹرکچر کی بہتری کے لیے جاری اقدامات کو قابلِ تحسین قرار دیا۔
Read Next
2 دن ago
پنجاب میں ایڈمنسٹریٹرز کی تقرریوں کا نیا گزٹ نوٹیفکیشن جاری،میونسپل کارپوریشنز،ڈی سیز،میونسپل کمیٹیاں اے ڈی سی میونسپل سروسز کے حوالے
3 دن ago
وزیر بلدیات پنجاب ذیشان رفیق کی زیر صدارت اجلاس،پی ڈی پی سکیموں کا جائزہ
3 دن ago
سید نجف علی ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل لوکل گورنمنٹ انسپکشن اینڈ مانیٹرنگ تعینات،ڈائریکٹر ڈیٹا کلیکشن کا اضافی چارج
3 دن ago
*پی ڈبلیو سی اے اور لاہور بینالے 04 کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط*
4 دن ago
وزیر بلدیات ذیشان رفیق کی زیر صدارت سُتھرا پنجاب اتھارٹی کا اہم اجلاس،تمام ضلعی ایجنسیز کی کارکردگی کا جائزہ
Related Articles
صفائی فیس کی وصولی،ستھرا پنجاب اتھارٹی اور ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ کے مابین باقاعدہ سروس لیول ایگریمنٹ سائن
4 دن ago
*محکمہ بلدیات پنجاب نے یکم جولائی سےمحکمہ ایکسائز کے ذریعے ماہانہ سینی ٹیشن فیس کی وصولی کا ٹیرف اور نوٹیفکیشن جاری کر دیا*
5 دن ago
ایل ڈی اے نے علامہ اقبال زون کے نقشے منظور کرنا شروع کر دیئے،مشروط طور پرایم سی ایل کامکمل بلڈنگ کنٹرول لینے میں ایل ڈی اے کی عدم دلچسپی
5 دن ago



